سوربھ گنگولی اوررکی پونٹنگ میں سے کسی کا ایک انتخاب؟ کھلاڑی نے کیادیاجواب۔ پڑھیں پوری خبر– News18 Urdu

سوربھ گنگولی اوررکی پونٹنگ میں سے کسی کا ایک انتخاب؟ کھلاڑی نے کیادیاجواب۔ پڑھیں پوری خبر

دہلی کیپٹلس نے ایک ویڈیوانسٹاگرام پرپوسٹ کیا

Apr 23, 2019 12:07 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 04:03 PM IST

آئی پی ایل 2019 : اگر آپ کسی بچے کوماں اورباپ سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا موقع دیں گے توبچے کی کیاحالت ہوگی۔ آپ سمجھ سکتے ہیں۔ ایسے کچھ حالات کا سامنا پرتھوی شا کوکرناپڑا۔جب کمینٹیٹرس نے ان سے یہ پوچھاکہ آپ سوربھ گنگولی اوررکی پونٹنگ میں کس سے زیادہ سیکھناپسند کروگے؟۔پرتھوی شا تھوڑے کنفیوزڈ ہوگئے ۔ تاہم انہوں نے کسی ایک کا انتخاب نہیں کیا۔ دراصل وہ کسی ایک انتخاب کرکے دوسرے کو مایوس نہیں کرناچاہتے تھے۔ اسی لیے پرتھوی شا نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتےہوئے آواز نہ آنے کا بہانابنایا۔اس سلسلہ دہلی کیپٹلس نے ایک ویڈیوانسٹاگرام پرپوسٹ کیاہے۔ جس کے بعد پرتھوی شا کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرتھوی شا ابھرتے ہوئے کرکٹرہیں۔ اور وہ کسی تنازعہ کا شکارہونانہیں چاہتے۔ پیرکے روز دہلی کپیٹلس نے راجستھان رائلس کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔پرتھوی شا شکھردھون کی بہتربولنگ کی نتیجے میں راجستھان کی ٹیم کو 191 رنوں ہی آل آؤٹ کردیاگیاتھا۔

سوربھ گنگولی اوررکی پونٹنگ میں سے کسی کا ایک انتخاب؟ کھلاڑی نے کیادیاجواب۔ پڑھیں پوری خبر