روہت شرما کو آئی پی ایل میں جیت دلائی، اب ٹیم انڈیا میں ملی انٹری، چہل کوخطرہ

راہل چہرکوممبئی انڈینس نے 2018 میں 1.9 کروڑروپئے میں خریدا تھا۔

Jul 21, 2019 06:41 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 06:41 PM IST
روہت شرما کو آئی پی ایل میں جیت دلائی، اب ٹیم انڈیا میں ملی انٹری، چہل کوخطرہ

راہل چاہر۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں ویسٹ انڈیز دورے کی ٹی -20 سیریزکے لئے راجستھان کے لیگ اسپنرراہل چہرکوشامل کیا گیا ہے۔ پہلی بارانہیں انڈین ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ راہل چہرکوآئی پی ایل اورگھریلوکرکٹ میں بہترکارکردگی کا انعام ملا ہے۔ ان کے چچا زاد بھائی دیپک چہر کوبھی ٹی -20 سیریزکے لئے انڈین ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ دیپک بھی آئی پی ایل میں کمال کی کارکردگی کرتے رہے ہیں۔ دونوں بھائی راجستھان کے لئے گھریلو کرکٹ کھیلتے ہیں۔ آئی پی ایل ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹ میں بھی دونوں ساتھ کھیل چکے ہیں۔

چہربرادران بنیادی طورپراترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے ہیں، لیکن گھریلو کرکٹ راجستھان کے لئے کھیلتے ہیں۔ دونوں کے والد آپس میں بھائی ہیں اورماں بہنیں ہیں۔ دیپک کے والد لوکیندرسنگھ ایئرفورس میں کام کرتے تھے اورجب وہ جے پورمیں تھے تب دیپک نے پیشہ ورکرکٹ شروع کیا۔ دیپک کو دیکھ کرہی راہل نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔

Loading...

وہ بھی بڑے بھائی دیپک کی ہرطرح تیزگیند باز بننا چاہتے تھے، لیکن دیپک کے والد نے دیکھا کہ راہل کی گیند کافی ٹرن لیتی ہے۔ ایسے میں انہوں نے راہل کولیگ اسپنربننےکے لئے حوصلہ افزائی کی۔ راہل سب سے پہلے 14-2013 میں سرخیوں میں آئے تھے۔ انہوں نے وجے مرچنٹ ٹرافی کے 4 میچوں میں سے تین میں 5-5 وکٹ لئے تھے۔

دیپک چاہرکے ساتھ راہل چاہر۔ دیپک چاہرکے ساتھ راہل چاہر۔

ممبئی نے لگایا تھا موٹا داوں

سال 2017 میں راہل چہرکورائزنگ پنے سپرجائنٹ ٹیم میں جگہ ملی، لیکن انہیں کھیلنےکے لئے کا فی مواقع نہیں ملے۔ 18-2017 میں سید مشتاق علی ٹی -20 ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کے بعد آئی پی ایل 2018 سے پہلے ممبئی انڈینس نے انہیں 1.9 کروڑروپئے میں خریدا تھا۔ گزشتہ سال انہیں زیادہ مواقع نہیں ملے، لیکن آئی پی ایل 2019 میں وہ ممبئی انڈینس کے اہم کرداربن گئے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 13 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران انہوں نے ہراوورمیں 7 سے بھی کم رن دیئے۔

آئی پی ایل 2019 میں راہل چاہرنے 13 وکٹ حاصل کئے تھے۔ آئی پی ایل 2019 میں راہل چاہرنے 13 وکٹ حاصل کئے تھے۔

ٹیم انڈیا کی چوتھی بھائیوں کی جوڑی

چاہربرادران ٹیم انڈیا کے بھائیوں کی چوتھی جوڑی ہے،  جنہیں انڈین ٹیم میں موقع ملا ہے۔ ان سے پہلےموہندراورسندر امرناتھ، عرفان اوریوسف پٹھان اورہاردک اورکنال پانڈیا انڈیا کے لئے کھیل چکے ہیں۔ دیپک چہر انڈیا کے لئے ونڈے اورٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہیں راہل نے ابھی تک 14 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور63 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

ویسٹ انڈیزدورے کے لئے ٹیم انڈیا اس طرح ہے۔

ونڈے ٹیم: وراٹ کوہلی، روہت شرما، شیکھردھون، کے ایل راہل، شریس ائیر، منیش پانڈے، ریشبھ پنت، رویندرجڈیجہ، کلدیپ یادو، یجویندرچہل، کیدارجادھو، محمد سمیع، بھونیشور کمار، خلیل احمد، نودیپ سینی۔

ٹیسٹ ٹیم : مینک اگروال، کے ایل راہل، چتیشورپجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، ہنومان وہاری، روہت شرما، ریشبھ پنت، محمد سمیع، امیش یادو، آراشون، رویندرجڈیجہ، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، ردھمان ساہا۔

ٹی 20 ٹیم : وراٹ کوہلی، روہت شرما، شیکھردھون، کےایل راہل، شریس ائیر، منیش پانڈے، ریشبھ پنت، کرونال پانڈیا، رویندرجڈیجہ، واشنگٹن سندر، راہل چاہر، بھونیشورکمار، خلیل احمد، دیپک چاہر، نودیپ سینی۔

Loading...