دنیا کےنمبر ون اسپنرراشد خان کی گیندوں پرلگے11 چھکے، لٹا دیئے 110 رن– News18 Urdu

دنیا کےنمبر ون اسپنرراشد خان کی گیندوں پرلگے11 چھکے، لٹا دیئے 110 رن

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف 50 اوورمیں 397 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کردیا۔

Jun 18, 2019 07:55 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 07:55 PM IST

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے 24 ویں میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کے خلاف میزبان ٹیم نے 50 اوورمیں 397 رن بنا ڈالے۔ انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے17 چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں میں 148 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کی اس رن سنامی میں سب سے زیادہ ماردنیا کے نمبرایک اسپنرراشد خان کوپڑی، جنہوں نے9 اوورمیں 110 رن لٹا دیئے۔ راشد خان کے9 ویں اوور میں 5-4 نہیں پورے 11 چھکےلگے۔ اس خراب اسپیل کے ساتھ ہی راشد خان کے نام کئی بد ترین ریکارڈ بھی درج ہوگئے۔

راشد خان عالمی کپ تاریخ میں سب سے زیادہ رن لٹانے والےگیند بازبن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لیںڈ کے مائیکل اسنوڈن کا ریکارڈ توڑدیا، جنہوں نے 1983 عالمی کپ میں اپنے 12 اوورمیں 105 رن دیئےتھے۔ جیسن ہولڈرنے بھی سال 2015 میں 104 اورافغانستان کے ہی دولت زادران نے 101 رن دیئے تھے۔

دنیا کےنمبر ون اسپنرراشد خان کی گیندوں پرلگے11 چھکے، لٹا دیئے 110 رن

دنیا کے نمبر ایک اسپن گیند باز راشد خان نے9 اوور میں 110 رن لٹا دیئے۔

Loading...

راشد خان دنیا کے پہلے اسپنرہیں جس نے ونڈے میچ میں 100 سے زیادہ رن دیئے ہیں۔ اس سے قبل یہ خراب ریکارڈ تیزگیند بازکے نام ہی درج تھا۔ راشد خان اگرایک اوورکی گیند بازی مزید کرتے تووہ ونڈے میچ میں سب سے زیادہ رن دینے والے گیند بازبھی بن جاتے۔ ویسے یہ ریکارڈ ابھی آسٹریلیا کے مائیکل لوئس کےنام ہے، جنہوں نے سال 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورمیں 113 رن دیئے تھے۔ راشد خان ان سے صرف تین رن ہی پیچھے رہ گئے۔

Loading...