کشمیری نوجوان کرکٹرراسخ سلام کو مل گئی 'دھوکہ دہی' کی سزا، بی سی سی آئی نے عائد کردی دوسال کی پابندی– News18 Urdu

کشمیری نوجوان کرکٹرراسخ سلام کو مل گئی 'دھوکہ دہی' کی سزا، بی سی سی آئی نے عائد کردی دوسال کی پابندی

راسخ سلام جموں وکشمیرسے تعلق رکھتے ہیں اوروہ اس سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی طرف سے کھیلتے نظرآئے تھے۔

Jun 20, 2019 12:05 AM IST | Updated on: Jun 20, 2019 09:42 PM IST

بی سی سی آئی نےعمرچھپانے کےالزام میں نوجوان گیند بازراسخ سلام ڈارکو ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم سے باہرکردیا ہے۔ ان پردو سال کی پابندی بھی لگا دی ہے۔ ایسے میں راسخ سلام کی جگہ انگلینڈ میں 21 جولائی سے ہونے والی سہ رخی ونڈے سیریزکے لئے پربھات موریہ کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی کپتانی پرییم گرگ کے پاس ہے۔ راسخ سلام کا تعلق جموں وکشمیرسے ہے۔ انہیں ظہیرخان نے کیپ دیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر17 سال 353 دن تھی اوروہ ممبئی کے لئے سب سےکم عمرمیں ڈیبیوکرنےوالے کرکٹرتھے۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 'بی سی سی آئی نے راسخ سلام پردو سال کی پابندی عائد کی ہے کیونکہ انہوں نے بی سی سی آئی کوعمرکا فرضی سرٹیفکیٹ جمع کیا تھا'۔ ٹیم 15 جولائی کوانگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔

کشمیری نوجوان کرکٹرراسخ سلام کو مل گئی 'دھوکہ دہی' کی سزا، بی سی سی آئی نے عائد کردی دوسال کی پابندی

راسخ سلام کوآئی پی ایل میں ظہیرخان نے کیپ دی تھی۔

Loading...

کون ہیں راسخ سلام ڈار

راسخ سلام جموں وکشمیرکےکلگام ضلع کےاشمجی گاوں کے رہنے والے ہیں۔ سری نگرکے شیرکشمیراسٹیڈیم میں جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں راسخ بھی شامل ہوئے تھے۔ کیمپ کے دوران ٹیم انڈیا کےسابق ٹسٹ کرکٹراورجموں وکشمیر ٹیم کےکپتان اورمینٹرعرفان پٹھان نے انہیں دیکھا اور کافی تعریف کی تھی۔ آئی پی ایل میں انہوں نے ممبئی کی طرف سےایک میچ بھی کھیلا تھا۔

راسخ سلام ڈارآئی پی ایل میں کھیلنے والے تیسرے کشمیری کھلاڑی ہیں۔ راسخ سلام اپنی سوئنگ گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں، اس لئے ممبئی انڈینس نے پہلے ہی میچ یں انہیں آزمایا۔ راسخ سلام نےسال 2018 اور2019 میں کرکٹ کیریئرکی شروعات کی۔ انہوں نے گزشتہ کرکٹ سیزن میں جموں وکشمیرکے لئے وجے ہزارے ٹرافی، رنجی ٹرافی اورسید مشتاق علی ٹرافی میں ڈیبیوکیا۔

Loading...