امپائرپربھڑکے رویندرجڈیجہ، غصےمیں دکھائی آنکھیں تو دینا پڑا یہ فیصلہ

انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران ٹیم انڈیا کےاسٹارآل راونڈررویندرجڈیجہ کے سبب امپائرکووائڈ کا اشارہ کرنا پڑا۔

Aug 12, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Aug 12, 2019 06:04 PM IST
امپائرپربھڑکے رویندرجڈیجہ، غصےمیں دکھائی آنکھیں تو دینا پڑا یہ فیصلہ

رویندرجڈیجہ۔

کرکٹ میں ان دنوں امپائرکافی نشانے پرہیں۔ انگلینڈ اورآسٹریلیا کےدرمیان ایشیزسیریزکے پہلےمیچ میں امپائرجائل ویلسن اورعلیم ڈاردونوں نے مل کرکل 20 ایسے فیصلے دیئے تھے، جوغلط ثابت ہوئے۔ اس کے بعد اب انڈیا اورویسٹ انڈیزکےدرمیان دوسرے ونڈے کےدوران بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنےکوملا۔ اس میں ٹیم انڈیا کےاسٹارآل راونڈررویندرجڈیجہ کےسبب امپائرکووائڈ کا اشارہ کرنا پڑا۔ یہ واقعہ ٹیم انڈیا کےآخری اوورمیں پیش آیا۔ حالانکہ وائڈ دینے پرگیند بازکارلوس بریتھ ویٹ ناراض ہوگئےاورانہوں نے امپائرسے بحث کی۔

آخری اووروں میں ٹیم انڈیا کوامیدوں کے مطابق رن نہیں ملےاوراس کے وکٹ بھی گرگئے۔ آخری اوورمیں رویندرجڈیجہ اورمحمد شمی کریزپرتھے۔ کارلوس بریتھ ویٹ اس اوور کی گیند بازی کررہےتھے۔ تیسری گیند اسٹمپس سےکافی دورآف سائڈ میں گری۔ جڈیجہ نےاس پر بلا نہیں چلایا اورگیند کووکٹ کیپرکے پاس جانےدیا۔

Loading...

وائڈ دینے جانے سے ناراض کارلوس بریتھ ویٹ۔ وائڈ دینے جانے سے ناراض کارلوس بریتھ ویٹ۔

واضح طورپرنظرآرہا تھا کہ گیند رویندرجڈیجہ سےدورتھی اورٹپا کھانےکے بعد باہرکی طرف سوئنگ بھی ہوئی۔ جڈیجہ نےسوچا کہ یہ وائڈ ہےاورانہوں نے امپائرکی طرف دیکھا۔ لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ وائڈ نہیں دی گئی تووہ کافی دیرتک امپائرگریگری بریتھ ویٹ کو دیکھتے رہے۔ امپائرنےاس کے بعد وائڈ گیند ہونے کا اشارہ کیا۔ لیکن اسے دیکھ کرگیند بازی کررہےکارلوس بریتھ  ناراض ہوگئے۔ انہوں نےکافی غصے میں امپائرکودیکھا اورکافی دیر تک بات کی تھی۔ حالانکہ وہ زیادہ کچھ نہیں کرپائےاورگیند وائڈ ہی رہی۔

اس سے قبل ٹیم انڈیا کی طرف سے کپتان وراٹ کوہلی نے نے سنچری (120 ) اورشرے یس ایرکی نصف سنچری (71 رن) کی بدولت بڑے اسکورکا ہدف دیا تھا۔ یہ دونوں جب کریزپر تھے، تب لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا 300 سے زیادہ رنوں کا اسکوربنائے گی، لیکن یہ دونوں تھوڑے سے وقفےمیں آوٹ ہوگئے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا 7 وکٹ پر279 رن ہی بناسکی۔ حالانکہ بعد میں یہ اسکوربھی ویسٹ انڈیزکےلئے بڑا ثابت ہوا۔ انڈیا نے یہ میچ 59 رن کے فرق سے جیت لیا۔

Loading...