اپنے آئی پی ایل کرئیر کا پہلا وکٹ حاصل کرنے کے بعد بولر نے کیسے منایاجشن– News18 Urdu

اپنے آئی پی ایل کرئیر کا پہلا وکٹ حاصل کرنے کے بعد بولر نے کیسے منایاجشن ۔ دیکھیں ویڈیو

آسام سے تعلق رکھنے والے ریان پراگ نے سب کا دل جیت لیا

Apr 23, 2019 12:53 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 12:53 PM IST

پیرکے روزجے پورمیں دہلی کیپٹلس بنام راجستھان رائلس کے درمیان ہوئے میچ میں آسام سے تعلق رکھنے والے ریان پراگ نے سب کا دل جیت لیاہے۔ ریان پراگ نے دہلی کیپٹلس کے کپتان شیریس ائیرکا وکٹ حاصل کرنے کے بعد بیہوڈانس کیا۔ بیہوڈانس آسام کاروایتی ڈانس ہے جو بیہو تہوارکے دوران خوشی کے طورپر کیاجاتاہے۔17 سالہ ریان پراگ آئی پی ایل میں اپنے کرئیرکا پہلا وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے آبائی مقام کا روایتی ڈانس کرکے خوشی کااظہارکیا۔

ریان پراگ نے اس پہلے بھی ممبئی انڈینس سے مقابلے کے دوران بلے بازی کے جوہردکھائیں ۔ اورنصف سنچری کو مکمل کرنے سے سات رن سے چوک گئے ہیں۔ وہیں انہوں نے اپنے ساتھ آسام کا روایتی رومال رکھ کرسب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ریان پراگ نے آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی ایل میں کھیلنے کا ان کا خواب پورا ہوگیاہے اور وہ اپنی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

اپنے آئی پی ایل کرئیر کا پہلا وکٹ حاصل کرنے کے بعد بولر نے کیسے منایاجشن ۔ دیکھیں ویڈیو

Loading...