ہندوستان سے شکست کے بعد سرفرازاحمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دی دھمکی، اکیلا نہیں جاوں گا پاکستان واپس!۔– News18 Urdu

ہندوستان سے شکست کے بعد سرفرازاحمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دی دھمکی، اکیلا نہیں جاوں گا پاکستان واپس!۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی جم کرتنقید ہورہی ہے۔

Jun 18, 2019 03:33 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 03:43 PM IST

عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے ہاتھوں ملی زبردست شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں کہرام مچ گیا ہے، جہاں پاکستان کے سابق کرکٹرٹیم کی تنقید کررہے ہیں۔ وہیں پاکستانی کرکٹ مداح بھی بے حد ناراض ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی توبہت  زیادہ تنقید کی جارہی ہے۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد ہندوستان کے خلاف مقابلے میں اباسی لیتے نظر آئے تھے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا تھا۔

پاکستان کےسابق تیزگیند بازشعیب اخترنےتویہاں تک کہہ دیا تھا کہ سرفرازاحمد کافی موٹے ہوگئے ہیں اوران کے جیسا ان فٹ کپتان انہوں نے کہیں نہیں دیکھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نےاس مقابلے میں ڈکورتھ لوئس ضابطےکےتحت 89 رنوں سے شاندارجیت حاصل کی تھی۔ اب سرفرازاحمد کا ایسا بڑا بیان سامنے آیا ہے، جس سےپتہ چلتا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد واپس پاکستان لوٹنےکولےکرکتنے گھبرائے ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں سے کی گئی بات چیت میں کہی ہے۔

ہندوستان سے شکست کے بعد سرفرازاحمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دی دھمکی، اکیلا نہیں جاوں گا پاکستان واپس!۔

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے تسلیم کیا، بہتر ہے ہندوستانی ٹیم۔

Loading...

دراصل ہندوستان کے خلاف زبردست شکست کے بعد سرفرازاحمد سمیت پوری پاکستانی ٹیم کومداحوں کی زبردست ناراضگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی کے بعد سرفرازاحمد نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کووارننگ دیتےہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اگرٹیم عالمی کپ میں خراب کارکردگی جاری رکھتی ہےتوپھرکھلاڑی یاد رکھیں کہ میں اکیلا پاکستان نہیں لوٹوں گا، بلکہ پوری ٹیم کولوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا ہوگا۔

سرفرازاحمد نے ٹیم سے یہ بھی کہا

پاکستانی میڈیا کےمطابق سرفرازاحمد نے ہندوستان سے شکست کے بعد کھلاڑیوں سے بات کی اوران سے کہا کہ یا تو وہ کارکردگی کو بہتربنائیں یا پھرلوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنےکے لئے تیاررہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ شرمناک شکست کے بعد سرفرازاحمد کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے بے حد جذباتی ہوگئےاورکہا کہ اگرچیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں تو پاکستان میں اکیلے نہیں لوٹوں گا، سبھی کواس خراب کارکردگی کی ذمہ داری لینی ہوگی۔ اگرکوئی سوچ رہا ہےکہ صرف میں ہی پاکستان لوٹوں گا، تویہ بے وقوفی ہے۔ خدا نہ کرے، لیکن اگرکچھ بدقسمتی سے ہوتا ہے تو پاکستان جانے والا میں اکیلا نہیں ہوں۔

Loading...