sarfraz ahmed decision to batting in middle order in the world cup 2019 ns– News18 Urdu

سرفرازاحمد کا بڑا فیصلہ، عالمی کپ میں نمبرپانچ پرکریں گےبلے بازی

پاکستانی کپتان نےکہا کہ انہیں اس بات کا مکمل اندازہ ہےکہ ان کی بلے بازی ٹیم کےلئےکتنی اہمیت رکھتی ہے، اس لئےٹیم کے مفاد کے پیش نظروہ ورلڈ کپ میں نمبرپانچ پرکھیلیں گے۔

Apr 20, 2019 08:57 AM IST | Updated on: Apr 20, 2019 08:57 AM IST

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نےعالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 میں ٹیم کے مفاد کو مد نظررکھتےہوئےنمبرپانچ پربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد نےلاہورمیں ورلڈ کپ کےلئے منعقدہ کیمپ کے دوران اپنی بلے بازی پرخاص توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ انہیں اس بات کا مکمل اندازہ ہےکہ ان کی بلے بازی ٹیم کے لئے کتنی اہمیت رکھتی ہے اوراس بات کومد نظررکھتے ہوئےانہوں نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ وہ ورلڈ کپ میں نمبرپانچ پرکھیلیں جوٹیم کے مفاد میں ہوگا۔

سرفراز احمد نےکہا کہ وہ ویسےتوسلامی بازی سے لےکرنمبر9 تک ہرپوزیشن پرکھیل چکے ہیں، تاہم اب وقت ہےکہ وہ یہ طےکرلیں کہ میگا ایونٹ میں کس نمبرپرکھیلیں اوران کی نظرمیں مناسب یہی ہےکہ وہ پانچویں نمبرپربیٹنگ کریں، جوان کےاورٹیم کےحق کےلئے اچھا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ ہےسرفرازاحمد نےانگلینڈ میں 10 ونڈے میں پانچ اننگ پانچویں نمبرپرکھیلیں، جس میں انہوں نےایک سنچری اوردونصف سنچریوں کےساتھ 300 رن  اسکورکئے۔

سرفرازاحمد کا بڑا فیصلہ، عالمی کپ میں نمبرپانچ پرکریں گےبلے بازی

سرفرازاحمد 101 ونڈے میچوں میں 32.91 کی اوسط سے 1942 رن ا سکور کرچکے ہیں اورنمبرپانچ پر کھیلتےہوئے10 اننگ میں 53.38 کی اوسط سےانہوں نےایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کے ساتھ 427 رن بنائے، جوونڈے کرکٹ میں کسی بھی نمبرپرکھیلتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی ہے۔