طوفانی بلے بازی کررہے شعیب ملک نے وکٹ پرہی ماردیا بلا، پاکستان کوبھگتنا پڑا یہ انجام– News18 Urdu

طوفانی بلے بازی کررہے شعیب ملک نے وکٹ پرہی ماردیا بلا، پاکستان کوبھگتنا پڑا یہ انجام

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے میں شعیب ملک ہٹ وکٹ آوٹ ہوئے، انہوں نے 26 گیندوں میں 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔

May 18, 2019 08:56 AM IST | Updated on: May 18, 2019 08:56 AM IST

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے میں پاکستان کے سینئرکھلاڑی شعیب ملک نے 41 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ حالانکہ اس اننگ کا خاتمہ بے حد بدقسمتی والے اندازمیں ہوا۔ شعیب ملک جب آوٹ ہوئےتوپاکستان کی ٹیم بے حد مایوس نظرآئی، لیکن انگلینڈ کےکھلاڑی ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

دراصل اس میچ میں شعیب ملک ہٹ وکٹ آوٹ ہوئے۔ مارک ووڈ کے اوورمیں بیک فٹ پرشاٹ کھیلنے کے فراق میں شعیب ملک نے وکٹ پربیٹ (بلہ) دے مارا۔ پاکستان کی اننگ کے 47 ویں اوورکی چوتھی گیند پرمارک ووڈ نے شعیب ملک کو شارٹ گیند پھینکی، جسے انہوں نے بیک فٹ پرکھیلنے کی کوشش کی۔ شعیب ملک کویہ احساس بھی نہیں ہوا کہ وہ کریز کےکافی اندرجاچکے ہیں اورانہوں نے آف سائڈ پرشاٹ کھیلتے ہوئے بلہ وکٹوں پردے مارا۔

طوفانی بلے بازی کررہے شعیب ملک نے وکٹ پرہی ماردیا بلا، پاکستان کوبھگتنا پڑا یہ انجام

طوفانی بلے بازی کررہے شعیب ملک نے وکٹ پر دے مارا بلہ۔

Loading...

آپ کوبتا دیں کہ شعیب ملک اپنے ونڈے کیریئرمیں دوسری بارہٹ وکٹ آوٹ ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بھی دوبارہٹ وکٹ ہوچکے ہیں۔ ناٹنگھم ونڈے میں پاکستان نے 50 اووروں میں 340 رنوں کا اسکوربنایا۔ بابراعظم نے 115 رن بنائے۔ محمد حفیظ نے 59 اورفخرزمان نے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ نے مارلی بازی

انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان جمعہ کو ٹرینٹ برج میں کھیلےگئے چوتھے ونڈے میچ میں جس دلچسپی کی امید کی جارہی تھی، ویسا ہی ہوا۔ آخری اوورتک چلے دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے تین گیند باقی رہتے ہوئے 340 رنوں کے ہدف کو حاصل کرکے پاکستان کو شکست دے دی۔ انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائےنے 114 رنوں کی شانداراننگ کھیلی اور میچ کا رخ بدل دیا۔ انگلینڈ کی طرف سےاسٹوکس نے 71 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیل کر پاکستان کے منصوبوں پرپانی پھیردیا۔

Loading...