sunil gavaskar is not going to attend imran khan oath ceremony عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گے سنیل گواسکر ، بتائی یہ وجہ – News18 Urdu

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گے سنیل گواسکر ، بتائی یہ وجہ

سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر اپنے دوست اور پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے اسلام آباد نہیں جائیں گے۔

Aug 12, 2018 08:19 AM IST | Updated on: Aug 12, 2018 08:19 AM IST

سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر اپنے دوست اور پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ مسٹر گواسکر نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے اور وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا میں آ پاؤں گا، میں نے کہا کہ بدقسمتی سے میری كمنٹري کی وابستگیوں کی وجہ سے میں آنے کے قابل نہیں ہوں ، لیکن میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان سے جلد ہی ملاقات کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے مسٹر عمران خان کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں اور کرکٹ کی دنیا کے لئے یہ ایک قیمتی لمحہ ہے کہ ایک کھلاڑی اس ملک کا وزیر اعظم بننے جا رہا ہے ۔

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گے سنیل گواسکر ، بتائی یہ وجہ

سنیل گواسکر کی فائل فوٹو ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت نئی کابینہ 18 اگست کو عہدہ سنبھالے گی ۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید نے کہا کہ خان کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو جیسے ہندستانی کرکٹروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں  پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ ونر ٹیم کو بھی اپنے کپتان کی حلف برداری تقریب میں حصۃ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...