ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دی زبردست شکست، کشمیری بلے بازرہا جیت کا ہیرو

فزیکل ڈیسیبلٹی ٹی 20 ورلڈ سیریزمیں انڈین لیگ کی جیت کے ہیروسلامی بلے بازوسیم خان رہے۔ انہوں نے43 گیندوں میں 6 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے69 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی اورٹیم کو بڑے آرام سے جیت دلا دی۔

Aug 13, 2019 08:17 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 08:33 PM IST
ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دی زبردست شکست، کشمیری بلے بازرہا جیت کا ہیرو

انڈیا نے پاکستان کوفزیکل ڈیسیبلٹی ٹی -20 عالمی سیریز میں شکست دے دی۔

ہندوستان نےفزیکل ڈیسیبلٹی ٹی 20 ورلڈ سیریز(جسمانی معذوری ٹی -20 عالمی سیریز) میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پرانگلینڈ کے وارسسٹرشر کےکڈرمنسٹرکرکٹ کلب میدان پرکھیلےگئےاس مقابلے میں انڈین لیگ کی جیت کےہیرو رہے سلامی بلے بازوسیم خان۔ انہوں نے 43 گیندوں میں 6 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 69 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی اورٹیم کو انتہائی آسانی سے جیت دلا دی۔ ان کے ساتھی سلامی بلےبازکنال پھنسےنے بھی نصف سنچری لگائی اوروہ 47 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے55 رن بنا کرناٹ آوٹ رہے۔

وسیم خان نے کافی مشکل حالات میں ٹیم انڈیا کے لئےاہم اننگ کھیلی۔ وہ کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں اور10 دن سے گھروالوں سے بات نہیں کرپائے ہیں۔ وادی میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کےبعد سے کمیونی کیشن (مواصلات)  کے تمام ذرائع بند ہیں۔ ایسے حالات میں اپنے کھیل پرتوجہ دینا اورٹیم کے لئے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے جیت دلانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Loading...

وسیم اقبال (دائیں طرف)۔

وسیم اقبال (دائیں طرف)۔

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ کےنقصان پر150 رن بنائےتھے۔ اس کے جواب میں وسیم اورپھنسے نے مل کر12.5 اوورمیں 125 رن جوڑے اوربڑی جیت کی بنیاد رکھی۔ ہندوستان نے17.1 اوورمیں دو وکٹ گنواکر151 رن کا ہدف حاصل کرلیا۔ اس سے قبل گیند بازی میں ہندوستانی ٹیم کےکپتان وکرانت کینی نے پاکستانی بلے بازوں کو نہیں ٹکنے دیا۔  تیزگیند بازوکرانت کینی نے20 رن دے کردووکٹ لئے۔ وہیں فیلڈنگ میں بھی ہندوستانی کھلاڑی کافی تیزرہے۔ رویندرسانٹے، جتیندرناگاراجواورانیش راجن نے تین پاکستانی بلے بازوں کورن آوٹ کیا۔

گھروالوں سے 10 دنوں سے نہیں کرپائے بات

ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرورہے وسیم خان جموں وکشمیرکےاننت ناگ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے انگریزی اخبار'مڈ ڈے' کوبتایا کہ انہیں خوشی ہےکہ عید کے دن ان کی اننگ کے دم پرٹیم کوجیت ملی۔ لیکن وہ 10 دن سےاپنے والدین سے بات نہیں کرپائے ہیں۔  انہوں نےبتایا کہ ' 10 د نوں سے میں والدین سے بات نہیں کرسکا کیونکہ دفعہ 370 ہٹائے جانےکے بعد جموں وکشمیرمیں موبائل، لینڈ لائن اورانٹرنیٹ وغیرہ بند ہے۔ آج ہمارے لئے اسپیشل دن تھا، عید تھی اورمیں گھروالوں سے بات کرنےکی امید کررہا تھا، لیکن بات کرنے کے تمام ذرائع بند تھے۔ مجھے کافی مایوسی ہوئی'۔

انڈین ٹیم۔

وسیم کی بلے بازی نے ہٹایا دباو

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح کے حالات کشمیرمیں ہیں، اس کے سبب کھیل پرتوجہ دینا کافی مشکل ہے، لیکن ٹیم نےکافی مدد کی ہے۔ امید ہےکہ سب ٹھیک ہوں گے۔ ان کے ساتھی بلے بازکنال پھنسے نے کہا کہ وسیم خان کی بلے بازی کے سبب ان پرسے دباو ہٹ گیا۔ شروع میں بلے بازی کرنا مشکل تھا، لیکن وسیم کے بڑے شاٹ نے کھیل کو آسان بنا دیا۔ واضح رہے کہ وسیم خان کےساتھ ساتھ کنال پھنسےنے بھی نصف سنچری لگائی اوروہ 47 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے55 رن بنا کرناٹ آوٹ رہے۔

Loading...