وراٹ کوہلی نے لگائی 42 ویں سنچری، 11 اننگ کے بعد سنچری لگا پائے ہندوستانی کپتان

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سنچری لگائی۔ کوہلی ونڈے میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچری لگانے والے کپتان بن گئے ہیں۔

Aug 11, 2019 11:25 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 11:25 PM IST
وراٹ کوہلی نے لگائی 42 ویں سنچری، 11 اننگ کے بعد سنچری لگا پائے ہندوستانی کپتان

وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگائی 42 ویں سنچری۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سنچری لگا دی ہے۔ یہ ان کی 42 ویں سنچری ہے۔ کوہلی نے 10 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 112 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ 41 ویں سنچری سے آگے بڑھنے میں وراٹ کوہلی کو کافی وقت لگ گیا۔ انہوں نے 11 اننگوں کے بعد اپنی سنچری لگائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں بھی 11 اننگوں کے بعد ونڈے سنچری لگائی تھی۔ اس وقت بھی کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی سنچری لگائی تھی۔

کوہلی نے عالمی کپ میں انہوں نے 5 نصف سنچریاں لگائی تھیں، لیکن ہربارسنچری سے دوررہ گئے تھے۔  وراٹ کوہلی ونڈے میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچری لگانے والے کپتان بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے بطورکپتان 6 سنچریاں لگائی ہیں۔ اس سے قبل رکی پونٹنگ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ سنچریاں لگائی تھیں۔

Loading...

شکھردھون کے تیسری گیند پرآوٹ ہونے کے سبب وراٹ کوہلی پہلے اوورمیں ہی کریز پر آگئے تھے۔ شکھردھون کے تیسری گیند پرآوٹ ہونے کے سبب وراٹ کوہلی پہلے اوورمیں ہی کریز پر آگئے تھے۔

ویسے کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچری لگانے کا ریکارڈ سچن تندولکرکے نام ہے، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 9 سنچریاں لگائی تھیں۔ سچن تندولکرنے سری لنکا کے خلاف 8 ونڈے سنچریاں لگائی تھیں۔ وہیں وراٹ کوہلی تینوں ٹیموں سری لنکا، آسٹریلیا اورویسٹ انڈیز کے خلاف 8-8 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

پہلے اوورمیں کریزپراترے

وراٹ کوہلی میچ کے پہلے اوورمیں ہی کریزپرآگئے تھے۔ شکھردھون میچ کی تیسری ہی گیند پرآوٹ ہوگئے۔ ایسے میں کوہلی نے پہلے روہت شرما (18) کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا اورپھرشرے یس ایرکے ساتھ سنچری کی شراکت کرکے ٹیم کو مضبوط اسکورکی جانب گامزن کردیا۔

وراٹ کوہلی نے ونڈے میچوں میں اپنی 42 ویں سنچری لگائی۔ وراٹ کوہلی نے ونڈے میچوں میں اپنی 42 ویں سنچری لگائی۔

ایک ٹیم کے خلاف سب سے تیز2000 ونڈے رن

سنچری اننگ کے دوران وراٹ کوہلی نے 34 اننگوں میں ویسٹ انڈیز کےخلاف 2000 رن پورے کئے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ وراٹ کوہلی کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم اننگوں میں 2000 رن پورے کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے 34 اننگوں میں کیا ہے۔ یہ ریکارڈ روہت شرما کے نام تھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 37 اننگوں میں 2000 رن پورے کئے تھے۔ کوہلی نے اپنی کپتانی میں 20 سنچریاں لگائی ہیں۔ وہیں 19 سنچری انہوں نے مہندرسنگھ دھونی، دو ویریندرسہواگ اورایک سنچری گوتم گمبھیرکی قیادت میں بنائی تھی۔

 وراٹ کوہلی نے جیسے ہی سنچری مکمل کی، پورے دل سے جشن منایا۔ تصویر: اے پی وراٹ کوہلی نے جیسے ہی سنچری مکمل کی، پورے دل سے جشن منایا۔ تصویر: اے پی

Loading...