virat kohli says after defeat in ranchi there will be some big changes– News18 Urdu

آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان وارٹ کوہلی نےآئندہ دومیچوں سے متعلق کہی یہ بات

شکھردھون کی جگہ کے ایل راہل کوموقع مل سکتا ہے۔ حال کے دنوں میں خراب فارم میں رہنے والے راہل ایک بارپھرسے فارم میں نظرآرہے ہیں۔

Mar 09, 2019 05:13 PM IST | Updated on: Mar 09, 2019 05:15 PM IST

رانچی ونڈے میں شکست کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ سیریز کے باقی دو میچوں کے لئے آخری الیون میں بڑی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ رانچی میں ہندوستان کوآسٹریلیا نے 32 رن سے شکست دی۔ جیت کے لئے 314 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 281 رن پرآل آوٹ ہوگئی۔

وراٹ نے ٹیم میں تبدیلی کولے کرکہا 'آئندہ دو میچوں کے دوران ہم لوگ پلیئنگ الیون میں کچھ تبدیلی کریں گے۔ عالمی کپ کےلئےانگلینڈ جانے سے قبل ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام کھلاڑی فارم میں واپس آجائیں'۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان وارٹ کوہلی نےآئندہ دومیچوں سے متعلق کہی یہ بات

وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

Loading...

آسٹریلیا کے خلاف آئندہ دومیچ اب چنڈی گڑھ اوردہلی میں ہوں گے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ٹاپ آرڈرمیں کچھ تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ شکھردھون بےحد خراب فارم میں چل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریزمیں دھون نےاب تک تین میچوں میں صرف 22 رن بنائے ہیں۔ حیدرآباد میں وہ کھاتہ نہیں کھول سکے۔ ناگپورمیں 21 رن بنانے کے بعد وہ آوٹ ہوگئے جبکہ رانچی میں ان کی اننگ ایک رن سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

شکھردھون کی جگہ کے ایل راہل کوموقع مل سکتا ہے۔ حال کے دنوں میں خراب فارم میں رہنے والے کے ایل راہل ایک بارپھرسےفارم میں نظرآرہے ہیں۔ اس کی جھلک آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 میں دیکھنےکوملی۔ انہوں نے پہلےمیچ میں 50 اوردوسرے میں47 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ ایسے میں ہوسکتا ہےکہ کےایل راہل کوسیریزکے باقی بچے کچھ میچوں میں دھون کی جگہ آزمایا جائے۔

گیندبازی کے محاذ پریجویندرچہل اوربھونیشورکمارکوبھی آزمایا جاسکتا ہے۔ اس کےعلاوہ مہندرسنگھ دھونی کوبھی آئندہ دومیچ کے لئےآرام دیا جاسکتا ہے۔ دھونی کی جگہ رشبھ پنت کوپلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔

Loading...