wriddhiman saha shared the emotional video on on social media– News18 Urdu

ردھمان ساہا نے شیئرکیا جذباتی ویڈیو، 'سپر مین' کی مدد کے لئے تیارہوئےلوگ

ساہا نے ایک معذوربچے کا ویڈیو شیئرکیا ہے، جو کہ گلی کرکٹ کھیل رہا ہے، لیکن وہ ہاتھوں سے معذورہے۔

Apr 01, 2019 08:57 PM IST | Updated on: Apr 01, 2019 08:57 PM IST

اس وقت کرکٹ کی دنیا میں آئی پی ایل کا شورسنائی دے رہا ہے، اس میں نہ صرف ہندوستانی بلکہ غیرملکی کرکٹربھی انتہائی مصروف ہیں۔ ان میں ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا بھی شامل ہیں، جوکہ سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا حصہ ہیں۔ حالانکہ آئی پی ایل 12 میں اب تک ان کی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اوروہ پلیئنگ الیون سے باہررہے ہیں، لیکن ہرکوئی ان کی (ساہا) آئی پی ایل میں طاقت کو بخوبی جانتا ہے۔

جبکہ ان دنوں وہ ایک ویڈیو کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ ردھمان ساہا نے ایک معذور بچے کا ویڈیو شیئر کیا ہے جو کہ گلی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ جبکہ اس کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں۔ فی الحال یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے اورتمام لوگ اس معذوربچے کی مدد کے لئے تیارہوگئے ہیں۔

ردھمان ساہا نے شیئرکیا جذباتی ویڈیو، 'سپر مین' کی مدد کے لئے تیارہوئےلوگ

ردھمان ساہا نے سوشل میڈیا پرایک جذباتی ویڈیو شیئرکیا ہے۔

Loading...

ایک ٹوئٹرصارف نے کہا کہ "ہمیں اس کے بارے میں بتائیں، ہم اس 'سپرمین' کی مدد کرنا چاہتے ہیں"۔

ایک دیگرصارف نے اس لڑکے کے حوصلے کو سلام کیا ہے۔ وہیں اس دوران کافی لوگوں نے جذباتی ہوکراس لڑکے کی مدد کے لئے ہاتھ آگئے بڑھائے ہیں۔ یہ ویڈیو کہاں کا ہے، یہ تو ردھمان ساہا نے نہیں بتایا ہے، لیکن کچھ لوگ اسے کشمیرکا بتا رہے ہیں۔

Loading...