نوجوان ہندوستانی کرکٹرنےزہرکھا کردی جان، مزدوری کرکےچلارہےتھےگھر– News18 Urdu

نوجوان ہندوستانی کرکٹرنےزہرکھا کردی جان، مزدوری کرکےچلارہےتھےگھر

ونود ممبئی کے سیبا کرکٹ اکیڈمی سے کھیلتے تھے اورگھرچلانے کے لئے دہاڑی مزدوری بھی کرتے تھے۔

May 11, 2019 09:16 PM IST | Updated on: May 11, 2019 09:18 PM IST

دنیائےکرکٹ سےایک بری خبرہے۔ ایک نوجوان کرکٹرکی موت کی اطلاع ملی ہے۔ ممبئی میں ایک مقامی کرکٹرونود اپنےگھرمیں مردہ پائےگئے۔ ان کی ماں بھی پاس ہی میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نےمعاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبرکےمطابق ایسا لگتا ہےکہ ماں بیٹے دونوں نے زہرکھا کرخود کشی کی ہے۔ خود کشی کی وجہ اقتصادی تنگی مانا جارہا ہے۔

پچیس سالہ ونود ممبئی کےسیبا کرکٹ اکیڈمی سےکھیلتے تھےاورگھرچلانےکےلئے دہاڑی مزدوری بھی کرتےتھے۔ وہ اپنی ماں سنجیونی چوگلےکےساتھ ورار(مشرق) کےنارنگی میں ایک کرائےکے فلیٹ میں رہتے تھے۔ ان کے والد ان سے الگ ہوچکے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے پڑوسیوں نےمعاملےکی اطلاع دی۔ صبح سے ہی دونوں نظرنہیں آئےتھے، توپولیس کوبلایا گیا۔

نوجوان ہندوستانی کرکٹرنےزہرکھا کردی جان، مزدوری کرکےچلارہےتھےگھر

ممبئی پولیس: فائل فوٹو

Loading...

اطلاعات کےمطابق دونوں نےکافی قرض لے رکھا تھا اوروہ اسے ادا نہیں کرپارہے تھے۔ ممکن ہےکہ اسی وجہ سےانہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ حالانکہ موت کی اصلی وجہ جانچ کے بعد ہی سامنے آپائے گی۔ دونوں کی لاش کوپوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں بہت سے نوجوان کرکٹ میں اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں، لیکن کافی کم کامیابی حاصل کرپاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےتیزگیند بازایشانت شرما نےبھی اس بارے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نےکہا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہی پڑھنا لکھنا کافی ضروری ہے۔ کرکٹ میں کیریئربنانا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اتنے بڑے ملک میں بہت کم لوگ ہی اعلیٰ سطح تک کھیل پاتے ہیں۔ ایسے میں پڑھا لکھے ہونے پرایک راستہ کھلا رہتا ہے۔

ایشانت شرما نےکہا تھا 'میرے کئی جاننے والے ہیں، بدقسمتی سے اوپرنہیں پہنچ پائے۔ اب وہ لوگ 300-250 روپئے فی گھنٹے کےلحاظ سے کوچنگ دے کرکام چل رہے ہیں۔ بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی ایک جاننے والےنے کوچنگ دلانے کوکہا تھا'۔

Loading...