کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ سگاریکا کی شادی نومبر میں ، طے ہوگئی تاریخ

Sep 15, 2017 03:05 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 03:18 PM IST

نئی دہلی : کھیل اور فلمی دنیا کے دیوانے جس پل کا انتظار کررہے تھے ، اس کی تاریخ طے ہوگئی ہے ۔ کرکٹر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ سگاریکا گھاٹکے کی شادی کی تاریخ آکر کار طے ہوگئی ہے۔ یہ عاشق جوڑا نومبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔ ظہر خان نے خود اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ ریسیپشن 27 نومبر کو ہوگا۔

ایک اخبار کی خبر کے مطابق ظہیر اور سگاریکا کی شادی کے بعد ممبئی اور پونے میں دو ریسیپشن ہوں گے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ یہ تقریبات کافی شاندار ہوںگی۔ پورے پروگرام کے باری میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو پہلے سے ہی بتادیا گیا ہے۔

کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ سگاریکا کی شادی نومبر میں ، طے ہوگئی تاریخ

دونوں کے مداح کو کافی وقت سے ان کی شادی کی تاریخ کے اعلان کا انتظار تھا۔ خیال رہے کہ ظہر نے آئی پی ایل سیزن 10 ختم ہوتے ہی سگاریکا سے منگنی کرلی تھی ۔ سگاریکا بالی ووڈ میں کافی عرصہ سے فعال ہیں ۔ شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا سے انہیں شناخت ملی ۔ اس فلم میں انہوں نے ہاکی کھلاڑی پریتی سبروال کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز