10th student raped by four students of same school 9 arrested in campus dehradun– News18 Urdu

اسکول کے 4 طلبا نے 10ویں کی طالبہ کا کیا ریپ ، پرنسپل سمیت 9 گرفتار

معاملے کا انکشاف تب ہوا جب طالبہ نے پیٹ میں درد کی شکایت درج کرائی۔

Sep 18, 2018 03:07 PM IST | Updated on: Sep 18, 2018 05:05 PM IST

اتراکھنڈ میں دہرادون کے وکاس نگر میں ایک اسکولی طالبہ سے اسی کے اسکول کے طلبا کے ذریعے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ جی آر ڈی ورلڈ اسکول کا ہے۔ اجتماعی عصمت دری اسکول احاطے میں ہی کی گئی ہے۔ معاملے کا انکشاف تب ہوا جب طالبہ نے پیٹ میں درد کی شکایت درج کرائی۔ اسکول انتظامیہ پر معاملے کو دبانے کی کوشش کے الزام لگ رہے ہیں۔

فی الحال جی آر ڈی ورلڈ اسکول کی ڈائریکٹر اور پرنسپل سمیت نو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں چاروں نابالغ طلبا شامل ہیں۔ متاثرہ  دہلی کی رہنے والی ہے۔ اس کا الزام ہے کہ 14 اگست کو اسی کے اسکول میں دسویں اور 12ویں کے چار طلبا نے مل کر اس کی اجتماعی عصمت دری  کی۔ اس نے اسکول انتظامیہ سے اس بارے میں شکایت بھی کی لیکن اس بارے میں کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

اسکول کے 4 طلبا نے 10ویں کی طالبہ کا کیا ریپ ، پرنسپل سمیت 9 گرفتار

ریپ کے خلاف مظاہرہ کرتی اسکولی طالبہ : فائل فوٹو

Loading...

یہ معاملہ چائلڈ تحفظ کمیشن میں پہنچنے کے بعد کمیشن نے انتظامیہ اور پولیس سے اس معاملہ میں سخت کارروائی کی وکالت کی ہے۔ کمیشن کی صدر نے پورے معاملے کیلئے اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

چائلڈ تحفظ کمیشن  کی صدر اوشا نیگی نے کہا کہ اس معاملے کیلئے اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اسکول کی ڈائریکٹر اس پورے معاملے کی جانکاری نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے خود کو بے قصور بتا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماں نہیں بننا چاہتی لڑکیاں ، وجہ ہے سوشل میڈیا

بہر حال پولیس نے اس معاملے میں ملزم طلبا کے ساتھ ساتھ اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ اسکول انتظامیہ نے اس معاملے کو دبانے کے ساتھ ۔ ساتھ چھپانے کا بھی جرم کیا ہے۔

روہتک کے نالے میں ملی 6 سال کی بچی کی لاش ، ریپ کے بعد قتل کا اندیشہ

دوا لینے آئی 26 سالہ بیوہ کا اغوا کرکے کیا ریپ ، دو نوجوانوں پر معاملہ درج

Loading...