alwar gang rape accused beaten to death in rajasthan snm  تین لوگوں نے نابالغ لڑکی کا کیا گینگ ریپ، لڑکی کے چلانے پر ہوا پھر یہ– News18 Urdu

 تین لوگوں نے نابالغ لڑکی کا کیا گینگ ریپ، لڑکی کے چلانے پر ہوا پھر یہ

قابل غور ہے کہ اس سے پہلے بھی الور کے تھانہ غازی میں ایک گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا جس سے پوری ریاست میں غصہ تھا۔

May 17, 2019 07:46 PM IST | Updated on: May 17, 2019 08:02 PM IST

راجستھان کے الور ضلع کے ہرسورا تھانہ علاقے میں ایک شادی تقریب میں شامل ہونے آئی نابالغ لڑکی کی تین لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ اور پھر ملزموں میں سے ایک کے پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا واقعہ 14 مئی کی رات کا ہے ۔ پولیس نے مہلوک کی لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کروالیا ہے۔ اس کی شناخت کے بعد دیگر ملزموں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ادھر مہلوک کے اہل خانہ نے متاثرہ فریق پر قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے اور لڑکی کے اہل خانہ نے اجتماعی عصمت دری کا کیس درج کروایا ہے۔

قابل غور ہے کہ اس سے پہلے بھی الور کے تھانہ غازی میں ایک گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا جس سے پوری ریاست میں غصہ تھا۔

 تین لوگوں نے نابالغ لڑکی کا کیا گینگ ریپ، لڑکی کے چلانے پر ہوا پھر یہ

علامتی تصویر

معلومات کے مطابق ہرسوراعلاقے میں ایک شادی تقریب میں متاثرہ اور تینوں ملزم شامل ہونے پہنچے تھے۔ یہیں پر14 مئی کی رات نابالغ لڑکی کا تینوں نے گینگ ریپ کیا۔ لڑکی چلائی تو وہاں موجود لوگوں کو پتہ چلا گیا۔ اس بیچ تینوں موقع سے فرار ہوگئے۔ ان کا پیچھا کرتے ہوئے گاؤں والوں نے ایک کو دبوچ(پکڑ) لیا اور پیٹ۔پیٹ کر جان سے مار ڈالا۔

अलवर में लड़की से फिर गैंगरेप, ग्रामीणों ने एक आरोपी को पीट-पीटकर मार डाला

Loading...

Alwar Gang Rape

متاثرہ کا میڈیکل بورڈ سے میڈیکل کروانے کے بعد 164 بیان درج کروائے گئے ہیں۔ اس کے بیانوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کروائی گئی ہے۔ پولیس نے شخص کے قتل اور نابالغ سے ہوئے گینگ ریپ واقعے کو جوڑ کر معمالے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Loading...