barabanki police arrested two person for making fake id of a relative girl and viral fake porn pictures فیس بک پر اپنی ہی بھانجی کی بنائی فرضی آئی ڈی اور وائرل کردیں فرضی فحش تصویریں ، گرفتار – News18 Urdu

فیس بک پر اپنی ہی بھانجی کی بنائی فرضی آئی ڈی اور وائرل کردیں فرضی فحش تصویریں ، گرفتار

اترپردیش میں بارہ بنکی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی ، جب دو ایسے افراد ان کی گرفت میں آئے ، جو خواتین کی فرضی فیس بک آئی ڈی بناکر اس میں فحش تصویریں وائرل کرکے لوگوں کو پریشان کرنے کا کام کرتے تھے ۔

Dec 23, 2018 01:08 PM IST | Updated on: Dec 23, 2018 01:08 PM IST

اترپردیش میں بارہ بنکی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی ، جب دو ایسے افراد ان کی گرفت میں آئے ، جو خواتین کی فرضی فیس بک آئی ڈی بناکر اس میں فحش تصویریں وائرل کرکے لوگوں کو پریشان کرنے کا کام کرتے تھے ۔ پولیس نے ایک شخص کی شکایت پر ان دونوں ملزموں کو گرفتار کیا ۔ پوچھ گچھ میں ان دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے کسی اور کی نہیں بلکہ اپنے ہی دور کے رشتہ کی بھانجی کی ہی فوٹو کا استعمال کیا تھا ۔

ان لوگوں نے جس لڑکی کی فرضی آئی ڈی بنائی تھی ، اس کی فرضی فحش تصویریں بھی ڈالیں ۔ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں تھی کہ ان کے اس کام کی وجہ سے لڑکی کی بدنامی ہورہی ہے اور ان کا یہ شوق ایک دن انہیں ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادے گا ۔ جس لڑکی کی فرضی آئی ڈی بنائی وہ ان میں سے ایک کی رشتہ دار بھی تھی ۔ انہیں یہ تصویر لڑکی کی سہیلی کے توسط سے ملی تھی ۔ ان کا مقصد صرف لڑکی کی سہیلیوں کو پریشان کرنا تھا۔

فیس بک پر اپنی ہی بھانجی کی بنائی فرضی آئی ڈی اور وائرل کردیں فرضی فحش تصویریں ، گرفتار

علامتی تصویر

بارہ بنکی پولیس افسر کے مطابق ایک عرضی گزار نے نگر کوتوالی میں ایک مقدمہ درج کرایا تھا کہ کچھ لوگ ان کی لڑکی کی فرضی فیس بک پروفائل بناکر اس کو پریشان کررہے ہیں ، جس کے بعد ضلع کی سائبر سیل کے توسط سے کوششیں شروع کی گئیں اور لڑکی کا فرضی فیس بک اکاونٹ بنانے والے آشیش کمار اور سورج سینی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ ملزمین عرضی گزار کے پہلے سے ہی شناسا بھی ہیں ۔