begusarai gang rape with minor girl at beguisarai in bihar نو سال کی نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزمین میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل – News18 Urdu

نو سال کی نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزمین میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل

بہار کے بیگو سرائے میں ایک نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے مٹی ہانی تھانہ حلقہ کے سیتا رام پور میں پیش آیا ۔

Dec 09, 2018 01:05 PM IST | Updated on: Dec 09, 2018 01:05 PM IST

بہار کے بیگو سرائے میں ایک نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے مٹی ہانی تھانہ حلقہ کے سیتا رام پور میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق نو سالہ اور تیسری جماعت میں پڑھنے والی لڑکی کی پرانا ٹول رچیاہی کے چار نوجوانوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ متاثرہ جمعہ دیر شام کو اپنے نانیہال کچہری ٹول رچیاہی سے پیدل ہی اپنے گھر آرہی تھی ۔ اس دوران لوچو چوک کے نزدیک پرانا ٹول رچیاہی کے رہنے والے سمت کمار اس کو کسی بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا اور غائبکردیا ۔ سمت کمار گروکل آشرم الاو اسکول کا ڈرائیور ہے اور اسی اسکول میں متاثرہ لڑکی بھی پڑھتی تھی ، اس لئے وہ اس کے ساتھ چلی گئی ۔

نو سال کی نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزمین میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل

علامتی تصویر

ادھر گھر نہیں پہنچنے پر اہل خانہ نے بچی کی تلاش شروع کی ۔ اہل خانہ کو لگا کہ شاید لڑکی گھر سے صرف کچھ ہی دوری پر ہورہے سماریا گھاٹ رام کتھا میلہ میں چلی گئی ہوگی اور وہیں اس کی تلاش کی گئی ۔ ہفتہ کی رات میں جب لڑکی گھر پہنچی ، تو اس نے اہل خانہ کو بتایا کہ چار لڑکوں نے اس کی آبروریزی کی ہے ۔

اتوار کی صبح پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ اسی درمیان لڑکی کا کپڑا اور موبائل فون پہنچانے کیلئے سمت کا بھائی سونو کمار لڑکی کے گھر پر آیا ، جس کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا ۔مٹی ہانی تھانہ کی پولیس مقامی لوگوں سے چھڑا کر اس کو اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو کیا چارمرتبہ حاملہ ، نشیلی اشیا کھلا کر دوسال سے کررہا تھا ریپ

 

 

Loading...