bihar boyfriend kills girlfriend in motihari– News18 Urdu

بھائی کو اعتماد میں لے کر بہن سے کیا عشق ، پھر معمولی بات پر عاشق نے کردی یہ وحشیانہ حرکت

بہار کے موتیہاری ضلع میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک عاشق نے اپنی معشوقہ کا گلا دباکر قتل کردیا اور پھر قتل کو خودکشی میں بدلنے کیلئے خود ہی معشوقہ کے بھائی کو فون کیا اور لاش کو گھر بھجوادیا ۔

Nov 19, 2018 12:59 PM IST | Updated on: Nov 19, 2018 01:13 PM IST

بہار کے موتیہاری ضلع میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک عاشق نے اپنی معشوقہ کا گلا دباکر قتل کردیا اور پھر قتل کو خودکشی میں بدلنے کیلئے خود ہی معشوقہ کے بھائی کو فون کیا اور لاش کو گھر بھجوادیا ۔ لیکن قتل کا شبہ ہونے پر لاش کو گاوں سے پھر موتیہاری لایا گیا ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقتولہ لڑکی موتیہاری نگر کے چاندماری محلہ میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہ کر امتحان کی تیاری کررہی تھی ۔ وہ دو سال پہلے پڑھائی کیلئے اپنے گاوں سے موتیہاری آئی تھی ۔ طالبہ کے بھائی دھرمیندر تیواری کا دوست ساگر سنگھ نے چاند ماری محلہ کے ہاسٹل میں رہنے کیلئے اس کا انتظام کروایا تھا۔

بھائی کو اعتماد میں لے کر بہن سے کیا عشق ، پھر معمولی بات پر عاشق نے کردی یہ وحشیانہ حرکت

بھائی کو اعتماد میں لے کر بہن سے کیا عشق ، پھر معمولی بات پر عاشق نے کردی وحشیانہ حرکت

اس کے بعد ساگر سنگھ لڑکی کے بھائی کو اپنے اعتماد میں لے کر خود مقامی گارجین بن گیا اور روزانہ ہاسٹل جاکر لڑکی سے ملنے گا ۔ اس دوران دونوں میں محبت ہوگئی۔ تاہم کسی بات کو لے کر دونوں میں لڑائی ہوگئی ، جس کے بعد عاشق نے اتوار کی شام کو چھوٹی تیواری نام کی معشوقہ کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، ایک غیر ملکی سمیت 6 لڑکیاں پکڑی گئیں ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

واردات کو انجام دینے کے بعد ساگر نے مقتولہ کے بھائی کو فون پر اس کی خودکشی کرنے کی اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ کا بھائی پولیس کو بتائے بغیر ہی ملزم کی کار سے لاش کو گھر لے گیا ۔ لیکن بھائی کے ساتھ لاش کو گھر لے جارہا ساگر راستے میں ہی کار سے اتر گیا ۔ ایسے میں اہل خانہ کو شبہ ہو اور پولیس کو اس بات کی جانکاری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : سیکس کریمنل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ایتھیلیٹ ، بریک اپ کیا تو چکانی پڑ گئی یہ بڑی قیمت

پھر لاش کو موتیہاری لایا گیا ، جہاں پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کے کمرے سے کوئی پھندہ نہیں ملا ہے ۔ فی الحال پولیس نے ملزم ساگر سنگھ کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکول کی دوست نے وہاٹس ایپ پر سونوگرام بھیج کر لکھا "میں تمہارے بچہ کی ماں بننے والی ہوں "، اور پھر ...۔

 

Loading...