bihar gang rape with minor girl at begusarai ساتویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد پڑوس کے لڑکوں نے فحش ویڈیو اور تصاویر کو کیا وائرل – News18 Urdu

ساتویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد پڑوس کے لڑکوں نے فحش ویڈیو اور تصاویر کو کیا وائرل

متاثرہ خاندان نے اس کی شکایت مقامی پولیس سے کی ہے، جس کے بعد پولیس فی الحال معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

Feb 22, 2019 05:12 PM IST | Updated on: Feb 22, 2019 05:12 PM IST

بہار کے بیگوسرائے میں اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ معاملہ ضلع کے منصورچک تھانہ حلقہ کے سمسا میں پیش آیا ، جہاں ایک نابالغ بچی کی اجتماعی آبروریزی کی گئی ۔ متاثرہ لڑکی ساتویں کلاس کی طالبہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ساتویں کی طالبہ کی اس کے پڑوس میں رہنے والے لڑکوں نے نہ صرف اجتماعی آبروریزی کی بلکہ پورے واقعہ کا ویڈیو بنایا اور تصویریں کھینچیں اور پھر وائرل بھی کردیا ۔

ساتویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد پڑوس کے لڑکوں نے فحش ویڈیو اور تصاویر کو کیا وائرل

علامتی تصویر

اس معاملہ کی جانکاری متاثرہ نے اپنے اہل خانہ کو دی تو ان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ۔ متاثرہ خاندان نے اس کی شکایت مقامی پولیس سے کی ہے، جس کے بعد پولیس فی الحال معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کا بیان نہیں مل سکا ، جبکہ اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد سے ہی ملزمین فرار ہیں ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : نشیلی اشیا پلا کر طالبہ کی آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر دھمکی دے کر کی فرضی شادی

 

 

Loading...