اداکارہ کا سنسنی خیز الزام ، جسمانی تعلقات کیلئے مجبور کرتا تھا بوائے فرینڈ ، انکار کرنے پر کرتا تھا ایسی وحشیانہ حرکت

ممبئی میں ایک ماڈل اور اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کے خلاف آبروریزی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکارہ نے اس معاملہ میں بوائے فرینڈ کے خلاف کیس بھی درج کرایا ہے ۔

Jul 15, 2019 07:53 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 08:08 PM IST
اداکارہ کا سنسنی خیز الزام ، جسمانی تعلقات کیلئے مجبور کرتا تھا بوائے فرینڈ ، انکار کرنے پر کرتا تھا ایسی وحشیانہ حرکت

اداکارہ کا سنسنی خیز الزام ، جسمانی تعلقات کیلئے مجبور کرتا تھا بوائے فرینڈ

ممبئی میں ایک ماڈل اور اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کے خلاف آبروریزی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکارہ نے اس معاملہ میں بوائے فرینڈ کے خلاف کیس بھی درج کرایا ہے ۔ ایک مشہور پورٹل کی خبر کے مطابق اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اس کا ریپ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے بوائے فرینڈ کا نام بتایا گیا ہے ، لیکن پولیس کے پاس اس معاملہ کی شکایت درج ہوگئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ اداکارہ کے مطابق وہ لڑکے سے ایک شوٹ کے دوران 2017 میں ملی تھی ۔

وہیں اس معاملہ میں جب میڈیا نے پولیس سے بات چیت کی تو بتایا گیا کہ اداکارہ نے جس شخص کے خلاف الزام لگایا ہے وہ نوئیڈا کا رہنے والا ہے ۔ یہ شخص اداکارہ سے ملنے کیلئے اکثر ممبئی آمد و رفت کرتا تھا ۔ پولیس کی مانیں تو اداکارہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملزم نے اپنے شادی شدہ ہونے کی بات چھپا کر رکھی تھی ۔ اس دوران اس نے شادی کا جھوٹا وعدہ بھی کیا ۔ یہ شخص آئے دن جسمانی تعلقات بنانے کیلئے مجبور کرتا تھا ۔

Loading...

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس شخص نے اداکارہ پر کئی طرح کی پابندیاں لگا رکھی تھیں ۔ ملزم متاثرہ کو کسی مرد ایکٹر کے ساتھ کام کرنے سے منع کرتا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی اس کے دوستوں سے دور رہنے کو کہتا تھا ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بات نہیں ماننے پر وہ مار پیٹ کرتا تھا اور فحش گالیاں بھی دیتا تھا ۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 376 ( 2 ) ، 323 ، 504 اے اور 506 کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم ابھی ممبئی میں نہیں ہے اور اس کی تلاش کی جارہی ہے ۔ کئی میڈیا رپورٹس یہ دعوی بھی کررہی ہیں کہ ملزم نوئیڈا کا ایک مشہور بزنس مین ہے ۔

Loading...