دہلی ۔علی گڑھ شاہراہ پر بدمعاشوں کی درندگی، گھر والوں کے سامنے ماں بیٹی سے گینگ ریپ– News18 Urdu

دہلی ۔علی گڑھ شاہراہ پر بدمعاشوں کی درندگی، گھر والوں کے سامنے ماں بیٹی سے گینگ ریپ

نوئیڈا سے شاہ جہاں پور کار سے جا رہے ایک خاندان کے ساتھ ایسی حیوانیت کو انجام دیا گیا جسے سن کر کسی کی بھی روح کانپ جائے گی۔

Jul 31, 2016 01:03 PM IST | Updated on: Jul 31, 2016 01:03 PM IST

بلندشهر۔ اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دہلی-علی گڑھ شاہراہ پر ایک دل دہلا دینے والی واردات ہوئی ہے۔ نوئیڈا سے شاہ جہاں پور کار سے جا رہے ایک خاندان کے ساتھ ایسی حیوانیت کو انجام دیا گیا جسے سن کر کسی کی بھی روح کانپ جائے گی۔ کار سے جا رہے اس خاندان کو کوتوالی دیہات کے پاس 10 سے 12 کی تعداد میں ہتھیار بند بدمعاشوں نے روکا اور کار میں سوار خاندان کو اغوا کر لیا۔

اس کے بعد بدمعاش خاندان کو شاہراہ سے تقریبا 50 میٹر دور کھیتوں میں لے گئے۔ بدمعاشوں نے پہلے خاندان کے ساتھ لوٹ مار کی اس کے بعد ماں اور اس کی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کو انجام دیا۔ بدمعاش قریب ڈیڑھ گھنٹے تک اس خاندان کے ساتھ حیوانیت کو انجام دیتے رہے اور اس کے بعد بڑے آرام سے وہاں سے فرار ہو گئے۔

دہلی ۔علی گڑھ شاہراہ پر بدمعاشوں کی درندگی، گھر والوں کے سامنے ماں بیٹی سے گینگ ریپ

Loading...

بدمعاشوں کے جانے کے بعد کسی طرح متاثرہ خاندان تھانے پہنچا اور شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد جاگی یوپی پولیس نے بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیموں کی تشکیل کی اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں کوتوالی دیہات کو لائن حاضر کر دیا۔ تاہم واردات کے تقریباً 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی یوپی پولیس کے ہاتھ خالی ہیں۔

Loading...