bulandshar police arrested one person in rape case of two minor girls بلند شہر : برگر کے بہانے دو معصوم بہنوں کی آبروریزی کرنے والا ملزم گرفتار – News18 Urdu

بلند شہر : برگر کے بہانے دو معصوم بہنوں کی آبروریزی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم نوجوان کو سوتے ہوئے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار نوجوان گاؤں میں ہی موبائل کی دوکان چلاتا ہے۔

Aug 30, 2018 06:30 PM IST | Updated on: Aug 30, 2018 06:30 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے اگوتا علاقہ میں دو نابالغ بہنوں کا اغوا کر کے ا ن کی ٹاٹا مائنر کے پاس عصمت دری کرنے والے نوجوان کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کرلیا ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشن بہادر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ منگل کی شام کو دو بہنیں جن کی عمر سات سال اور تین سال ہے اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھیں ۔اس دوران موٹر سائیکل پرسوار ایک نوجوان دونوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور ٹاٹا مائنر کے پاس دیر رات ان کی عصمت دری کی۔دونوں بہنیں بدحواس حالت میں راہگیروں کو ملیں ،راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے اس معاملے میں حیدرآباد علاقے کے رہنے والے لولی کو اگوتا علاقے سے گرفتار کر لیا۔ بتایاجاتا ہے کہ متأثرہ بچیوں نے نوجوان کے بارے میں پولیس کو کئی اہم معلومات فراہم کئے ہیں۔پولیس نے لولی کو سوتے ہوئے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار نوجوان گاؤں میں ہی موبائل کی دوکان چلاتا ہے۔

بلند شہر : برگر کے بہانے دو معصوم بہنوں کی آبروریزی کرنے والا ملزم گرفتار

علامتی تصویر