بندوق کی نوک پر کینسر متاثرہ کے ساتھ 3 سال تک جنسی استحصال کرتا رہا پولیس اہلکار– News18 Urdu

بندوق کی نوک پر کینسر متاثرہ کے ساتھ 3 سال تک جنسی استحصال کرتا رہا پولیس اہلکار

سروس، سیکورٹی، تعاون کا دعوی کرنے والی ہریانہ پولیس کا چہرہ ایک بار پھر سے بے نقاب ہوا ہے۔

Jul 28, 2018 09:03 AM IST | Updated on: Jul 28, 2018 09:14 AM IST

سروس، سیکورٹی، تعاون کا دعوی کرنے والی ہریانہ پولیس کا چہرہ ایک بار پھر سے بے نقاب ہوا ہے۔ فریدآباد میں پولیس اہلکار کے ذریعہ ایک کینسر سے متاثر خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار گزشتہ 3 سالوں سے اس کو دھمکی دے کر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ  آبروریزی کر رہا ہے۔

اتنا ہی نہیں ملزم پولیس اہلکار متاثرہ کے گھر جاکر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ کینسر میں مبتلا خاتون نے اب بنا ڈرے پولیس میں شکایت درج کرا ئی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ ملزم پولیس اہلکار پر عصمت دری کا معاملہ درج ہوئے 20 دن گزر چکے ہیں اور ملزم تبھی سے فرار چل رہاہے۔ پولیس آج بھی ملزم کو ڈھونڈ کر اس کی گرفتاری کی بات کہہ رہی ہی۔

بندوق کی نوک پر کینسر متاثرہ کے ساتھ 3 سال تک جنسی استحصال کرتا رہا پولیس اہلکار

علامتی تصویر

Loading...

 

Loading...