chhattisgarh brother and sister together killed their own brother know why نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی نیت ، سگے بھائی -بہن نے مل کردوسرے بھائی کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت – News18 Urdu

نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی نیت ، سگے بھائی -بہن نے مل کردوسرے بھائی کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

چھتیس گڑھ میں درگ ضلع کے سکولا بستی میں گھر پر نوجوان کی مشتبہ حالت میں ملی لاش کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے ۔

Mar 15, 2019 03:29 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 03:29 PM IST

چھتیس گڑھ میں درگ ضلع کے سکولا بستی میں گھر پر نوجوان کی مشتبہ حالت میں ملی لاش کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے ۔ دراصل نوجوان کا قتل کیا گیا تھا اور اس کے پیچھے کے راز کا بھی انکشاف ہوگیا ہے ۔ قتل کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے سگے بھائی اور بہن نے ہی کیا تھا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آکاش گھرڈے ( مقتول ) نشے کی حالت میں اکثر اپنی چھوٹی بہن پر بری نظر رکھتا تھا اور چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ۔ اس کے دونوں بھائی بہن نے اس کی مخالفت کی ۔ اس دوران ان کے درمیان جھگڑا اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ آخر کار اپنے ہی سگے بھائی کا دونوں نے مل کر قتل کردیا ۔ فی الحال پولیس نے قتل کے الزام میں دونوں بھائی بہن کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔

نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی نیت ، سگے بھائی -بہن نے مل کردوسرے بھائی کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی نیت ، سگے بھائی -بہن نے مل کردوسرے بھائی کے ساتھ کردی یہ وحشیانہ حرکت

خیال رہے کہ درگ سکولا بستی کے رہنےو الے آکاش کی گزشتہ 12-13 تاریخ کی درمیانی شب مشتبہ حالت میں موت کی اطلاع پولیس کو پڑوسیوں کے ذریعہ ملی تھی ۔ پولیس نے اس کے گھر پر اس کے بھائی بہن سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے اس کی وجہ نشے میں موت بتائی تھی۔

اتنا ہی نہیں اس کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانے کی ضد بھی کرنے لگے تھے ، جس کی وجہ سے پولیس کو شک ہوا اور جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ نوجوان دیر رات باہری لوگوں سے تازع کر کے گھر آیا تھا اور اس کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر اپنی تفتیش تیز کردی۔

Loading...

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کا گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں بھائی بہن نے گھر پر ہی اس کا قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ملزم بھائی -بہن نے جب قتل کے پیچھے کی کہانی بتائی تو پولیس بھی حیران رہ گئی ۔

دراصل مقتول نوجوان کی نیت اپنی سگی نابالغ بہن پر خراب ہوگئی تھی ۔ کئی مرتبہ اس نے بہن کے ساتھ غلط حرکت کرنے کی کوشش کی ، مگرناکام رہا ۔ واقعہ کے دن بھی نشے کی حالت میں آکاش دیر رات گھر لوٹا اور اپنی چھوٹی بہن کو دیکھ کر اس کے ساتھ زبردستی کرنے لگا ۔ تب اہل خانہ کے سبھی اراکین موجود تھے ۔ نوجوان کو سبھی نے بہت سمجھایا ، لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا تھا ، جس کے بعد بڑے بھائی نے اس کو تھپڑ ماردیا ۔ اس کے باوجود بھی وہ بہن کو بری نیت سے دیکھ رہا تھا ۔

بات آگے بڑھنے پر بڑے بھائی نے آکاش کو دیوار کی طرف دھکیل دیا ، جس سے اس کا سر دیوار سے ٹکرا گیا ،لیکن اس کے بعد بھی وہ اپنی ناپاک حرکت سے باز نہیں آیا۔ پھر موقع دیکھتے ہی بڑی بہن نے آکاش کے گلے میں تولیہ لپیٹ دیا اور پھندہ گلے میں لگتے ہی اس کی موت ہوگئی ۔

Loading...