crime minor girl raped at temple premises in bhojpur in bihar snm شرمناک: 65 سال کے بزرگ نے 7 سال کی بچی کا مندر میں کیا ریپ اور ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر کیا وائرل– News18 Urdu

شرمناک: 65 سال کے بزرگ نے 7 سال کی بچی کا مندر میں کیا ریپ اور ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر کیا وائرل

ریپ کا الزام 65 سال کے بزرگ پر لگا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس پورے واقعے کو ایک شخص نے اپنے موبائل سے شوٹ کرنے کے بعد ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر کردیا۔

Jul 10, 2019 11:59 AM IST | Updated on: Jul 10, 2019 12:21 PM IST

بہار سے ایک مرتبہ پھر سے انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعی سامنے آیا ہے۔ معاملہ بھوجپور ضلع سے جڑا ہوا ہے جہاں 7 سال کی بچی کے ساتھ مندر جیسے پاک مقام پر ریپ کی گھنونی حرکت کو انجام دیا گیا۔ ریپ کا الزام 65 سال کے بزرگ پر لگا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس پورے واقعے کو ایک شخص نے اپنے موبائل سے شوٹ کرنے کے بعد ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر کردیا۔

بھوجپور ضلع کے سندیش تھانہ علاقے کے پنڈرا گاؤں میں ہوئے اس واقعے سے علاقے کے لوگ بھی حیران ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹافی کا لالچ دیکر دوسری کلاس میں پڑھنے والی لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی اس واردات کو انجام دیا گیا۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بچی گھر کے برامدے میں کھیل رہی تھی تبھی اسی گاؤں کے کسی مندر میں لے جاکر بزرگ آدمی نے اس کا ریپ کیا۔۔

شرمناک: 65 سال کے بزرگ نے 7 سال کی بچی کا مندر میں کیا ریپ اور ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر کیا وائرل

سات سالہ بچی کا ریپ کو انجام دینے والے ملزم

متاثرہ  کی  ماں  نے بتایا کہ اس بزرگ آدمی کے ساتھ مندر میں موجود گاؤں کے ہی ایک دوسرے لڑکے اس پورے واقعے کا فحش ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پھیلایا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ ان کے کسی قریبی نے صبح موبائل میں اس ویڈیو کو لاکر ہمیں دکھایا جس کے بعد پورا کنبہ ایک دم دنگ رہ گیا کیونکہ گاؤں۔محلے میں ویڈیو کو وائرل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں فورا کارروائی کرتے ہوئے ریپ کے ملزم رنگ باز یادو اور فحش ویڈیوبنانے والے شخص  ہرامن یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ سندیشپولیس اسٹیشن نے بتایا کہ گاؤں میں ایک مندر ہت اسی مندر کے کمرے میں جبراً بچی کے ساتھ دردناک حیوانیت کی گئ ہے۔ پولیس آرا صدر اسپتال میں بچی کا میڈیکل کراکے آگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔ ایس پی سشیل کمار نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔۔

Loading...

واقعے کے بعد آرا اسپتال میں جمع بھیڑ

Loading...