dehradun sex racket police arrested six girls with four youth– News18 Urdu

بین ریاستی سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جسم فروشی پر کیا جاتا تھا مجبور

مختلف ریاستوں سے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر مسوری لاکر ان کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے والے ایک ریکٹ کا دہرادون میں پردہ فاش ہوا ہے ۔

Dec 09, 2018 02:13 PM IST | Updated on: Dec 09, 2018 02:13 PM IST

مختلف ریاستوں سے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر مسوری لاکر ان کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے والے ایک ریکٹ کا دہرادون میں پردہ فاش ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے چار لڑکوں اور 6 لڑکیوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ سبھی لڑکیاں دہلی اور نیپال کی بتائی جارہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ پولیس کی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم نے دیر رات دوہرادون - مسوری ڈائیورزن پر مخبروں کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم چلائی ، جس دوران اس سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ۔

بین ریاستی سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جسم فروشی پر کیا جاتا تھا مجبور

علامتی تصویر

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سبھی لڑکیوں کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلا جارہا تھا ۔ وہیں گرفتار لڑکے دہرادون اور دہلی کے ہیں ۔ یہ معاملہ رائے پور تھانے میں  پیش آیا ۔ پولیس سبھی ملزمین کے خلاف کیس درج کرکے کارروائی کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ کار میں سوار لڑکے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر دہلی سے لائے ہیں اور مسوری لے جارہے ہیں ۔ لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں پیسوں کا لالچ بھی دیا گیا اور غیر اخلاقی کام کروانے کیلئے دباو بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، سوشل سائٹ کے ذریعہ پھیلا رکھا تھا جال ، پڑھیں کس طرح ہوتی تھی ڈیل

 

 

Loading...