دلی یونیورسیٹی کی طالبہ کی کالج میں عصمت دری، سی سی ٹی وی سے پکڑا گیا گارڈ– News18 Urdu

دلی یونیورسیٹی کی طالبہ کی کالج میں عصمت دری، سی سی ٹی وی سے پکڑا گیا گارڈ

جانچ کے دوران کالج انتظامیہ کی لاپرواہی بھی سامنے آ رہی ہے۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کالج کے وقت میں گارڈ نے کیسے اتنی بڑی واردات کو انجام دے دیا۔

May 22, 2019 12:09 PM IST | Updated on: May 22, 2019 12:10 PM IST

دلی یونیورسیٹی کے ایک مشہور کالج میں ایک طالبہ کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ کئی دن پرانا ہے جس کا انکشاف کالج احاطہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے اب ہوا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ملزم گارڈ کو پکڑ لیا گیا ہے۔

طالبہ کے ساتھ ہوئی ریپ کی اس واردات نے کالج کی سیکورٹی کے دعوؤں کی بھی پول کھول دی ہے۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، طالبہ کالج کے پاس کے ہی علاقہ میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتی ہے۔ ملزم راج کمار کالج میں سیکورٹی گارڈ ہے۔

دلی یونیورسیٹی کی طالبہ کی کالج میں عصمت دری، سی سی ٹی وی سے پکڑا گیا گارڈ

ڈی یو: فائل فوٹو

Loading...

طالبہ کا الزام ہے کہ وارادت کے دن ملزم راج کمار نے اسے نشیلی کولڈ ڈرنک پلائی تھی جس کے بعد اسے ہوش نہیں رہا۔ جب ہوش آیا تو اس کے کپڑے منتشر تھے۔ اس سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی طرح سے گرودوارے پہنچی۔

متاثرہ کی حالت دیکھ کر کچھ لوگ اسے قریب کے ہی ایک اسپتال میں لے گئے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وہیں، جانچ کے دوران کالج کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو ایک فوٹیج میں ملزم گارڈ متاثرہ طالبہ کے ساتھ جاتا ہوا دکھائی دیا۔ پولیس نے فورا گارڈ کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

جانچ کے دوران کالج انتظامیہ کی لاپرواہی بھی سامنے آ رہی ہے۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کالج کے وقت میں گارڈ نے کیسے اتنی بڑی واردات کو انجام دے دیا۔ وہیں، اس معاملہ کالج انتظامیہ کچھ بھی بولنے سے بچ رہی ہے۔

Loading...