فتح پور: کوچنگ میں پڑھنے جا رہی نابالغہ کو اغوا کر پڑوسی نے کی عصمت دری– News18 Urdu

فتح پور: کوچنگ میں پڑھنے جا رہی نابالغہ کو اغوا کر پڑوسی نے کی عصمت دری

فتح پور میں کوچنگ پڑھنے جا رہی نابالغ طالبہ کو اغوا کر پڑوسی کے ذریعہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Aug 28, 2018 02:33 PM IST | Updated on: Aug 28, 2018 02:38 PM IST

فتح پور میں کوچنگ پڑھنے جا رہی نابالغ طالبہ کو اغوا کر پڑوسی کے ذریعہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے 15 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم کے خاندان والوں پرمعاملہ سلجھانے کا دباو بنا رہی ہے۔ اس کے بعد متاثرہ نے پولیس سپریٹینڈینٹ  کے دفتر پہنچ کر انصاف کے لئے آواز بلند کی ہے۔ ایس پی راہل راج نے اس معاملہ کی جانچ کے بعد کاروائی کا یقین دلایا ہے۔

معاملہ سدر کاتوالی علاقہ کے مدھوپوری گاوں کا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ پڑوس کا نوجوان مننا نے اس کی والدہ کی صحت خراب ہونے کی بات کہہ کر اسے اغوا کر لیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ متاثرہ کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے معاملہ ختم نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی ری جا رہی ہے۔

فتح پور: کوچنگ میں پڑھنے جا رہی نابالغہ کو اغوا کر پڑوسی نے کی عصمت دری

علامتی تصویر

ایس پی راہل راج  نے بتایا کہ معاملہ کی سنجیدگی سجھتے ہوئے فوری تحقیقات کی جا رہی ہے اور فی الحال میڈیکل کے لئے لڑکی کو بھیج دیا کیا ہے۔