foreign national women gang raped in manali breaking hp vk– News18 Urdu

منالی میں 33 سالہ غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری ، ایف آئی آر درج

فی الحال ملزموں کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ ایس ایچ او منالی انل کمار معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Oct 26, 2018 05:18 PM IST | Updated on: Oct 26, 2018 05:28 PM IST

ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 33 سالہ غیر ملکی خاتون نے منالی تھانے میں اجتماعی عصمت دری کی شکایت دی ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 ڈی کے تحت کیس درج کیا ہے۔

جانکاری کے مطابق روس کی رہنے والی 33 سالہ خاتون نے منالی پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ جمعرات کی دیر شام کو جب وہ اپنے روم میں جا رہی تھی تو دو لوگوں نے اسے زبردستی پکڑا اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔

منالی میں 33 سالہ غیر ملکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری ، ایف آئی آر درج

علامتی تصویر

Loading...

فی الحال ملزموں کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ ایس ایچ او منالی انل کمار معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Loading...