یوپی پولیس کا بلند شہر میں گینگ ریپ کے شرمناک واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کا دعویٰ– News18 Urdu

یوپی پولیس کا بلند شہر میں گینگ ریپ کے شرمناک واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کا دعویٰ

بلند شهر / لکھنؤ۔ اترپردیش میں بلند شہر پولس نے قومی شاہراہ پر لوٹ مار اور ماں بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Jul 31, 2016 04:48 PM IST | Updated on: Jul 31, 2016 05:48 PM IST

بلندشهر / لکھنؤ۔ اترپردیش میں بلند شہر پولس نے قومی شاہراہ پر لوٹ مار اور ماں بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سماج کو شرمسار کر دینے والے اس واقعہ سے خفا وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سخت ہدایت کے پیش نظر پولس محکمہ نے قصورواروں کی گرفتاری کیلئے 15 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔اس سلسلے میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولس نے اس واردات کے اہم ملزم کی شناخت کا دعوی کیا ہے۔ دوسری جانب اپنی ڈیوٹی سے لاپروائی برتنے کے الزام میں کوتوالی بلند شهر کے تھانہ انچارج رام سین یادو کو سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے کل دیر رات معطل کر دیا ہے۔

مسٹر اکھیلیش یادو نے پولس محکمہ کو 24 گھنٹے کے اندر اس واقعہ کے تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ریاست کے ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل (قانون) دلجیت چودھری اور میرٹھ سب ڈویژن کی پولس ڈپنی انسپکٹر لکشمی سنگھ بلندشهر میں ڈیرہ ڈال کر پولس کارروائی کی پل پل کی معلومات لے رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری دیواشيش پنڈا کے بھی جلد یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ (شہر) رام موہن سنگھ نے بتایا کہ  کل رات بدمعاشوں نے نیشنل ہائی وے 91 پر گرام داسس پور کے پاس سائیکل کی فری وہیل پھینک کر کار روكوانے کے بعد ایک خاندان کو یرغمال بنا لیا تھا۔ بدمعاشوں نے گاڑی کو شاہراہ کے کنارے کھیت میں لے جا کر نقد رقم اور زیورات لوٹ لئے تھے۔ بعد میں بدمعاشوں نے حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عورت اور اس کی کمسن 14 سالہ بیٹی کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔ تقریبا چار گھنٹے تک شاہراہ پر اس ننگا ناچ کے بعد بدمعاش فرار ہو گئے۔

یوپی پولیس کا بلند شہر میں گینگ ریپ کے شرمناک واقعہ کے کلیدی ملزم کی شناخت کا دعویٰ

پولس افسر نے بتایا کہ واقعہ میں غفلت برتنے کے الزام میں کوتوال کو معطل کر دیا گیا ہے۔مجرموں کو پکڑنے کیلئے 15 پولس ٹیمیں تشکیل دےکر چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واردات کو بویریا گروہ کے ذریعہ انجام دیئے جانے کا خدشہ ہے۔ ڈی آئی جی لکشمی سنگھ نے متاثرہ خاندان سے مل کر مزاج پرسی کی۔ پولس کو جائے وقوعہ پر چھان بین کے دوران عورت کے گلے کی زنجیر اور كنڈلی بھی کھیت میں پڑے ملے ہیں۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شاہجہاں پور کا رہنے والا ہے۔ وہ لوگ خاندان میں ایک شخص کی موت کے بعد تیرھویں پروگرام میں شامل ہونے کے لئے نوئیڈا سے شاہ جہاں پور جا رہے تھے۔ گاڑی میں تین بھائی تھے اور ان میں سے دو کی بیویاں اور ایک بیٹی سوار تھیں۔

Loading...

Loading...