gangrape from the minor girl in the car father caught two accused in sahebganj snm کار میں نابالغ طالبہ کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام، جان کر اڑ جائیں گے ہوش– News18 Urdu

کار میں نابالغ طالبہ کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں ایک نابالغ طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں ملزموں کے چنگل سے بچانے کیلئےموقع پر پہنچے والد نے بھی دو ملزموں کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

Jul 09, 2019 10:59 AM IST | Updated on: Jul 09, 2019 11:50 AM IST

جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں ایک نابالغ طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں ملزموں کے چنگل سے بچانے کیلئےموقع پر پہنچے والد نے بھی دو ملزموں کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ اس دوران معاملے میں ملوث چاروں ملزم شخص انہیں پیٹتے رہے اور موقع سے دو ملزم فرار ہو گئے۔ فی الحال معاملے میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ دیگر ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کو صاحب گنج میں بندروا ٹولی کے نزدیک صبح 10 بجے 7ویں کلاس کی طالبہ جارہی تھی۔ اسی دوران چار لوگوں نے طالبہ کو پکڑ کر کار میں بیٹھا لیا اور ریپ کی واردات کو انجام دیا۔ جانکاری ملنے پر موقع پر پہنچے والد نے کار کا شیشہ توڑ کر اپنی بیٹی کو بدمعاشوں کے چنگل سے بچایا۔ اس دوران بدمعاشوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جس میں وہ لہولہان ہوگئے۔

کار میں نابالغ طالبہ کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

بیٹی کو بچانے کے دوران والد نے دوملزموں کو پکڑ لیا اور پولیس کے آنے تک انہیں پکڑے رکھا۔ اس دوران دو ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ اور اس کے والد کے بیان پر پولیس نے ریپ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموں کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ فی الحال پولیس دیگر دو ملزموں کی تلاش میں مصروف ہے۔

Loading...

Loading...