گیا میں جیتن مانجھی کے قافلے پر حملہ، گاڑی پھونکی، جان بچا کر بھاگے– News18 Urdu

گیا میں جیتن مانجھی کے قافلے پر حملہ، گاڑی پھونکی، جان بچا کر بھاگے

گیا۔ گیا کے ڈمريا میں سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے قافلہ پر حملہ ہوا ہے۔

May 26, 2016 01:07 PM IST | Updated on: May 26, 2016 01:07 PM IST

گیا۔ گیا کے ڈمريا میں سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے قافلہ پر حملہ ہوا ہے۔ حملہ آوروں نے ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بھی پھونک دیا۔ حالت یہ رہی کہ جیتن مانجھی کو جان بچا کر بھاگنا پڑا۔

گیا کے امام گنج میں کل ایل جے پی کارکن سدیش پاسوان کا قتل ہوا تھا۔ اسے لے کر یہاں دھرنا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ مانجھی یہاں متاثرہ خاندان سے ملنے جا رہے تھے تبھی ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

گیا میں جیتن مانجھی کے قافلے پر حملہ، گاڑی پھونکی، جان بچا کر بھاگے

Loading...

ایل جی پی لیڈر چراغ پاسوان نے نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا کر ایسے واقعات کو انجام دیا جا رہا ہے۔ یہ لاکھ کوشش کر لیں لیکن میں بھی گیا ہی جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مهاگٹھ بندھن میں مہاجنگل راج ہو گیا ہے۔ نتیش جی گڈ گورننس والے بابو کے نام سے جانے جاتے تھے، لیکن نتیش جی پر لالو جی کے ساتھ ہونے کا اثر پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی ان باتوں کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ گزشتہ کئی مہینوں سے کبھی اچھی باتوں کی وجہ سے بہار کا نام سننے میں نہیں آیا ہے۔ ہم نے صدر سے مل کر اس بات کو دہرایا کہ جلد سے جلد ہماری ریاست میں صدر راج نافذ کریں۔

 

Loading...