girl gang rape in shahjahanpur after blackmailing فحش ویڈیو بناکر شادی شدہ معشوقہ کو بلایا اپنے گھر اورپھر طمنچہ کی نوک پر دوستوں کے ساتھ مل کر کی اجتماعی آبروریزی – News18 Urdu

فحش ویڈیو بناکر شادی شدہ معشوقہ کو بلایا اپنے گھر اورپھر طمنچہ کی نوک پر دوستوں کے ساتھ مل کر کی اجتماعی آبروریزی

شاہجہاں پور میں معشوقہ کی فحش ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کے بعد لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Aug 19, 2018 04:03 PM IST | Updated on: Aug 19, 2018 04:03 PM IST

شاہجہاں پور میں اتوار کو معشوقہ کی فحش ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کے بعد لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ادھر متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ کیس درج کرنے میں پولیس ٹال مٹول کررہی تھی ۔ اس معاملہ میں ایس پی کی ہدایت کے بعد تین افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ ادھر پولیس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

یہ واقعہ اللہ گنج علاقہ میں پیش آیا ہے ، جہاں گاوں کے جیتو نام کے نوجوان نے شادی شدہ لڑکی کے ساتھ نہ صرف معاشقہ کیا بلکہ اس کی کئی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی بنالئے ۔ فحش تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر جیتو نے اپنی معشوقہ کو اپنے پاس بلایا اور پھر طمنچہ کی نوک پر اپنے دوستوں کے ساتھ اس کی اجتماعی آبروریزی بھی کی ۔

فحش ویڈیو بناکر شادی شدہ معشوقہ کو بلایا اپنے گھر اورپھر طمنچہ کی نوک پر دوستوں کے ساتھ مل کر کی اجتماعی آبروریزی

علامتی تصویر: نیوز 18

اس معاملہ میں تین نوجوانوں کے خلاف ایس پی کے حکم پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ملزم جیتوگاوں سے فرار ہوگیا ، مگر چونکانے والی بات ہے کہ اس نے معشوقہ کے اہل خانہ کے خلاف اغوا کا کیس بھی درج کرایا ہے ۔ کچھ دنوں بعد جیتو گھر واپس بھی لوٹ آیا ۔ جب لڑکی نے گھر آکر یہ بات اہل خانہ کو بتائی ،تو متاثرہ لڑکی انصاف کیلئے پولیس کے پاس گئی ، جہاں پولیس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے اس کو واپس گھر بھیج دیا ۔ اب ایس پی کے حکم کے بعد پولیس ملزموں کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔

Loading...

Loading...