gurgaon gurugram double murder man kills business partner chops body in 25 parts kills wife بزنس پارٹنر کا قتل کرلے لاش کے کئے 25 ٹکڑے ، سڑک پر پھینکے جسم کے اعضا – News18 Urdu

بزنس پارٹنر کا قتل کرلے لاش کے کئے 25 ٹکڑے ، سڑک پر پھینکے جسم کے اعضا

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ 40 لاکھ قرض ادا نہیں کرپانے پر ایک شخص نے پہلے اپنے بزنس پارٹنر کا قتل کردیا ، اس کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے اس نے اہلیہ کے ساتھ خودکشی کا منصوبہ بنایا ۔ حالانکہ اہلیہ نے اس سے انکار کردیا ، جس کے بعد اس نے گلا ریت کر بیوی کا بھی قتل کردیا

Oct 27, 2018 03:58 PM IST | Updated on: Oct 27, 2018 03:58 PM IST

گروگرام میں دوہرے قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ 40 لاکھ قرض ادا نہیں کرپانے پر ایک شخص نے پہلے اپنے بزنس پارٹنر کا قتل کردیا ، اس کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے اس نے اہلیہ کے ساتھ خودکشی کا منصوبہ بنایا ۔ حالانکہ اہلیہ نے اس سے انکار کردیا ، جس کے بعد اس نے گلا ریت کر بیوی کا بھی قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم ہرنیک سنگھ نے اپنے بزنس پارٹنر جسکرن سنگھ سے 40 لاکھ کا قرض لیا تھا ۔ جسکرن پیسہ لوٹانے کا دباو بنارہا تھا ، لیکن ہرنیک ہر مرتبہ پیسہ لوٹانے سے انکار کردیتا تھا ، جس سے پریشان ہوکر جسکرن 14 اکتوبر کو ہرنیک کے ڈی ایل ایف فیز 2 میں واقع گھر پہنچا ۔ حالانکہ ہرنیک نے اپنی بیوی گرمیہر کور اور ایک دیگر کے ساتھ مل کر اس کو یرغمال بنالیا اور اس کا قتل کردیا ۔

بزنس پارٹنر کا قتل کرلے لاش کے کئے 25 ٹکڑے ، سڑک پر پھینکے جسم کے اعضا

علامتی تصویر

گروگرام پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن کے مطابق قتل کے بعد ملزموں نے جسکرن کی لاش کے 24-25 ٹکڑے کئے ۔ اس کے بعد دو پالی بیگ میں ان ٹکڑوں کو بھر کر لدھیانہ کیلئے رونہ ہوگئے ۔ بوکن نے کہا کہ لدھیانہ کے راستہ پر ملزم سنسنان جگہوں پر جسکرن کے جسم کے اعضا پھینکتے جاتے تھے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : سہاگ رات میں رومانس کے موڈ میں تھا شوہر ، مگر بیوی کے ارادے تھے کچھ اور ، پھر ہوگئی یہ انہونی

واپس آنے کے بعد ہرنیک کو احساس ہوا کہ پولیس کبھی نہ کبھی ان تک پہنچ ہی جائے گی ۔ اس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو رضامند کرنے کی کوشش کی کہ ان دونوں کو ساتھ میں خودکشی کرلینی چاہئے ۔ حالانکہ بیوی نے اس بات سے انکار کردیا ، جس کے بعد ہرنیک نے 22 اکتوبر کو گلا ریت کر بیوی کا قتل کردیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے خود کو بھی کافی چوٹیں پہنچا لیں ۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر میں کچھ لٹیرے داخل ہوگئے تھے ، جنہوں نے گرمیہر کا قتل کردیا ، جب اس سے پوچھا گیا کہ لٹیروں نے صرف اس کی بیوی کو کیوں مارا ، اس کو کیوں نہیں تو ہرنیک تسلی بخش جواب نہیں دے پایا۔ پولیس کے مطابق جب اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے دونوں قتل کی بات کا اعتراف کرلیا ۔

Loading...