gurgaon private part of youth forcefully cut by transgenders– News18 Urdu

کھانا میں نشیلی اشیا ملا کر کیا بے ہوش ، پھر عضو خاص کاٹ کر بنا ڈالا ہیجڑا

چار دن کے بعد متاثر کو ملزم گروگرام راجیو چوک کے پاس بیہوشی کی حالت میں جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

Sep 15, 2018 08:29 AM IST | Updated on: Sep 16, 2018 05:58 PM IST

سوہنا سٹی تھانے میں نوجوان کا پرائیوٹ پارٹ کاٹ کر ٹرانسجینڈر بنا دینے کا معاملہ ایک ہفتے کے اندر دوسرا معاملہ ہے۔ پولیس نے متاثر نوجوان کا میڈیکل کرا کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ متاثر شخص اور اس کے اہل خانہ کے مطابق متاثر رام لیلا اور جاگرن میں  دیوی دیوتاؤں کی جھانکیوں کا کردار ادا کرتا تھا۔ 3 ستمبر کو بھی متاثر نوجوان نے سوہنا کے ہنومان باغیچے میں جھانکی کا کردار ادا کیا تھا۔ وہیں چار ستمبر کو جب وہ کسی پروگرام میں اپنا کردار نبھانے کیلئے جا رہا تھا تبھی سوہنا کی ملن واٹکا کے پاس متاثر کو تین ٹرانسجینڈر گاڑی میں ملے جن کو متاثر پہلے سے ہی جانتا تھا۔

ان تینوں نے متاثر کو کھانا کھلانےکے بہانے سے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور کھانے میں نشیلی اشیا ملا دی۔ اس کے بعد وہ بیہوش ہو گیا۔ یہاں سے وہ متاثر نوجوان  کو کسی اسپتال میں لے گئے جہاں پر اس کے عضو تناسل کو کٹوا دیا اور اسے ٹرانسجینڈر بنا دیا۔

کھانا میں نشیلی اشیا ملا کر کیا بے ہوش ، پھر عضو خاص کاٹ کر بنا ڈالا ہیجڑا

متاثر نوجوان

Loading...

چار دن کے بعد متاثر کو ملزم گروگرام راجیو چوک کے پاس بیہوشی کی حالت میں جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ہوش آنے پر متاثر نے آٹو کیا اور سوہنا پہنچا جس نے آپ بیتی اپنے گھر والوں کو بتائی۔ اہل خانہ متاثر کو پولیس تھانے لیکر گئے لیکن اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ الٹا ان کو ہی ڈانٹ پھٹکار لگارہی ہے۔

وہیں اس معاملے میں سوہنا سٹی تھانہ انچارچ کا کہنا ہے کہ دو لوگوں کی اس طرح کی شکایت سوہنا سٹی پولیس تھانے میں ملی ہے۔ دونوں نوجوانوں کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔ وہیں متاثرین کے ذریعے جینڈر کی تبدیلی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ جس کی رپورٹ فارینسک  ٹیم کے  ذریعے دی جاتی ہے۔ میڈٰکل رپورٹ آتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Loading...