hapur girl raped on gun point by auto driver on national highway جام کا بہانہ بناکر ہائی وے سے سنسان جگہ پر لے گیا آٹو ڈرائیور ، طمنچہ کی نوک پر کی لڑکی کی آبروریزی – News18 Urdu

جام کا بہانہ بناکر ہائی وے سے سنسان جگہ پر لے گیا آٹو ڈرائیور ، طمنچہ کی نوک پر کی لڑکی کی آبروریزی

اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک لڑکی کی ہائی وے پر آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔

Aug 28, 2018 03:05 PM IST | Updated on: Aug 28, 2018 03:05 PM IST

اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک لڑکی کی ہائی وے پر آبروریزی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔ آٹو ڈرائیور نے طمنچہ کی نوک پر ایک لڑکی کی آبروریزی کی جبکہ ان کے دو دیگر ساتھیوں نے ایک دیگر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ پلکھوا تھانہ حلقہ کے نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر پیش آئے اس واقعہ کے دوران پولیس کو اس کی بھنک تک نہیں لگی ۔

بیٹیوں کے ساتھ حیوانیت کی یہ واردات ہاپوڑ ضلع کے پلکھوا کوتوالی حلقہ کے نیشنل ہائی وے نمبر 9 کے پاس پیش آیا ہے ، جہاں دو لڑکیاں مسوری سے پلکھوا جانے کیلئے آٹو میں سوار ہوئیں ، ان کے ساتھ آٹو میں بیٹھی ایک دوسری خاتون درمیان میں اتر گئی ، جس کے بعد آٹو ڈرائیور پلکھوا میں جام لگنے کی بات کہہ آٹو کو ہائی وے سے اتار کر سنسان علاقہ میں لے جانے لگا ۔

جام کا بہانہ بناکر ہائی وے سے سنسان جگہ پر لے گیا آٹو ڈرائیور ، طمنچہ کی نوک پر کی لڑکی کی آبروریزی

علامتی تصویر

جب دونوں لڑکیوں نے اس کی مخالفت کی تو آٹو ڈرائیور نے طمنچہ نکال کر ان پر تان دیا اور خاموش رہنے کیلئے کہا ۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور نے اپنے دو ساتھیوں کو بھی وہاں بلالیا ۔ آٹو ڈرائیور نے سنسان علاقہ میں ایک بند پڑی فیکٹری میں لے جاکر طمنچہ کی نوک پر ایک لڑکی کی آبروریزی کی ۔ اس دوران آٹو ڈرائیور کے ساتھی دوسری لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے۔

حیوانیت کا یہ کھیل کافی دیر تک چلتا رہا اور پولیس کو خبر تک نہیں ہوئی۔ اس دوران وہاں سے گزر رہے ایک شخص نے لڑکیوں کا شور سنا تو دیگر لوگوں کو جمع کرکے ایک ملزم کو جائے واقعہ پر ہی دبوچ لیا ، لیکن تب تک لڑکی کی عصمت تار تار ہوچکی تھی ۔تاہم لوگوں نے دوسری لڑکی کو چھڑالیا ۔ لیکن دونوں ملزم فرار ہوگئے۔ ڈائل 100 نمبر پر اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے ایک ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا اور طمنچہ بھی برآمد کرلیا۔

Loading...

فی الحال لڑکیوں کو میڈیکل کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...