haryana gangrape accused made porn video of girl in palwal دسویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کرکے بنایا فحش ویڈیو ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، گرفتار – News18 Urdu

دسویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کرکے بنایا فحش ویڈیو ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، گرفتار

پلول میں نئے سال کے دن ہی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور خاتون تھانہ پولیس نے بھی ملزمین کو اسی دن گرفتار کرکے معاملہ کو ٹریس کرلیا ہے۔

Jan 02, 2019 06:17 PM IST | Updated on: Jan 02, 2019 06:17 PM IST

پلول میں نئے سال کے دن ہی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے اور خاتون تھانہ پولیس نے بھی ملزمین کو اسی دن گرفتار کرکے معاملہ کو ٹریس کرلیا ہے۔ پلول خاتون تھانہ انچارج کملا دیوی نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کے والد نے شکایت درج کرائی ہے ۔ متاثرہ 14 سال کی ہے اور دسویں جماعت کی طالبہ ہے ۔

گزشتہ 12 جولائی کو دوپہر تقریبا 12 بجے متاثرہ لڑکی اسکول سے گھر آرہی تھی ۔ اسی وقت گاوں مرولی کےرہنےو الے لوکیش اور کلو نے متاثرہ کی بیٹی کو پکڑ لیا اور سنسان جگہ ایک کمرے میں لے جاکر لوکیش نے اس کی آبروریزی کی اور کلو نے موبائل سے ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد کلو نے بھی متاثرہ کی آبروریزی کی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو کو وائرل کردینے کی دھمکی دی۔

دسویں کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کرکے بنایا فحش ویڈیو ، پھر سوشل میڈیا پر کردیا وائرل ، گرفتار

علامتی تصویر

اس کے دو تین ماہ بعد لوکیش اور کلو نے متاثرہ کی بیٹی کو دوبارہ پکڑ لیا اور اسی کمرے میں لے جاکر اس کی اجتماعی آبروریزی کی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کردینے کی دھمکی دی ۔ متاثرہ کی بیٹی چپ چاپ رہنے لگی تو اس نے اپنی بیٹی سے اس کی وجہ پوچھی ، تو اس نے ویڈیو وائرل ہونے کے خوف سے کچھ نہیں بتایا ۔

متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ گزشتہ 26 دسمبر کو اس کے بھائی کے لڑکے کے موبائل پر سوشل میڈیا کے توسط سے ایک ویڈیو آیا ، جس میں متاثرہ کی بیٹی کے ساتھ لوکیش اور کلو کی فحش ویڈیو تھی ، جس کے بعد ، متاثرہ نے معاملہ کی شکایت پولیس میں کی۔

Loading...

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر متاثرہ کی بیٹی کا میڈیکل چیک اپ کروایا ، جس میں اس کی آبروریزی کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے بدھ کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔

Loading...