gangrape with married woman by 40 people in haryana.اجتماعی عصمت دری: شادی شدہ کو یرغمال بناکر 40 لوگوں نے 4 دنوں تک کیا ریپ– News18 Urdu

اجتماعی عصمت دری: خاتون کو یرغمال بناکر 40 لوگوں نے 4 دنوں تک کیا ریپ ، نشے کے انجیکشن بھی دئے

پنچکولہ کے مورنی ہلس علاقے میں اجتماعی عصمت دری کا خوف ناک معاملہ سامنے آیا ہے

Jul 20, 2018 04:34 PM IST | Updated on: Jul 20, 2018 04:50 PM IST

پنچکولہ کے مورنی ہلس علاقے میں شادی شدہ کی اجتماعی عصمت دری کا خوف ناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہا ں قریب 40 لوگوں نے چنڈی گڑھ کی مقامی 22 سال کی لڑکی کو یرغمال بناکر 4 دنوں تک اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ سلسلہ چار دن تک جاری رہا۔ اس درمیان متاثرہ نے اپنے شوہر کو فون کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ہوٹل آپریٹر ملزم  سنیل کمار عرف سنی نے اس کا موبائل چھین لیا۔چار دن بعد متاثرہ کسی طرح جانبچاکر گیسٹ ہاؤس سے باہر آئی اور اپنے شوہر کو کال کر کرے واقعہ کی جانکاری دی۔

متاثرہ  اپنے شوہرکیے ساتھ پہلے مدد کیلئے پنچکولہ پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے بغیر کارروائی کیئ چنڈی گڑھ کے منی ماجرا تھانے میں بھیج دیا۔ منی ماجرا تھانے میں متاثرہ سے پورے معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور متاثرہ کا میڈیکل کرواکر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ میڈیکل میں خاتون کے ساتھ ریپ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اجتماعی عصمت دری:  خاتون کو یرغمال بناکر 40  لوگوں نے 4 دنوں تک کیا ریپ ، نشے کے انجیکشن بھی دئے

متاثرہ خاتون

Loading...

پولیس نے جمعرات کو کورٹ  میں متاثرہ کے 164 کے تحت بیان درج کروائے۔ معاملے میں چنڈی گڑھ کے منی ماجرا تھانے کی پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے آپریٹر سنیل کمار عرف سنی و دیگر کے خلاف اجتماعی عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اہم ملزم سنی اور ایک دیگر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزموں کی تلاش میں پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے۔

Loading...