haryana rape with 9th class student in palwal فون کرکے 15 سالہ نابالغ طالبہ کو گھر سے باہر بلایا ، سنسان جگہ لے جاکر کی آبروریزی ، گرفتار– News18 Urdu

فون کرکے 15 سالہ نابالغ طالبہ کو گھر سے باہر بلایا ، سنسان جگہ لے جا کر کی آبروریزی ، گرفتار

پلول ضلع میں رات کے وقت فون کرکے گھر سے باہر بلاکر9 ویں جماعت کی طالبہ کی آبروریزی اور مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Dec 12, 2018 02:02 PM IST | Updated on: Dec 12, 2018 02:02 PM IST

پلول ضلع میں رات کے وقت فون کرکے گھر سے باہر بلاکر9 ویں جماعت کی طالبہ کی آبروریزی اور مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ خاتون تھانہ پولیس نے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر نامزد ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے طالبہ کی میڈیکل جانچ کرانے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔

پلول خاتون تھانہ انچارج کملا دیوی نے بتایا کہ ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے کہ وہ 9 ویں جماعت میں پڑھتی ہے اور دلت سماج سے تعلق رکھتی ہے ۔ گزشتہ 10 دسمبر کی رات تقریبا 12 بجے گاوں گلابد کے رہنے والے نکھل نے طالبہ کی ماں کے فون پر کال کیا ۔ فون کو طالبہ نے اٹھایا تو نکھل نے ڈرا دھمکا کر اس کو گھر سے باہر بلایا ۔

فون کرکے 15 سالہ نابالغ طالبہ کو گھر سے باہر بلایا ، سنسان جگہ لے جا کر کی آبروریزی ، گرفتار

علامتی تصویر

Loading...

طالبہ ملزم کے ڈر سے گھر سے باہر نکلی تو نکھل اس کو زبردستی اپنے ساتھ ایک خالی کمرے میں لے گیا ، جہاں پر نکھل نے طالبہ کو اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ اس کے بعد ملزم کسی کو بتانے پر طالبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بین ریاستی سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو جسم فروشی پر کیا جاتا تھا مجبور

 

گھر جانے کے بعد طالبہ نے اپنی ماں کو آپ بیتی بتائی ۔ اہل خانہ کی مدد سے معاملہ کی شکایت متاثرہ نے پولیس میں کی ۔ پولیس نے متاثرہ کی میڈیکل جانچ کرائی ، جس میں آبروریزی کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم نکھل کے خلاف معامل درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو کیا چارمرتبہ حاملہ ، نشیلی اشیا کھلا کر دوسال سے کررہا تھا ریپ

 

Loading...