haryana rape with jbt student in palwal نشیلی اشیا پلا کر طالبہ کی آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر دھمکی دے کر کی فرضی شادی– News18 Urdu

نشیلی اشیا پلا کر طالبہ کی آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر دھمکی دے کر کی فرضی شادی

ہریانہ میں خواتین کے تئیں گھنونے جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ پلول کی ایک کالونی کا ہے ، جہاں کولڈ ڈرنک میں نشیلی اشیا ملا کر ایک جی بی ٹی طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Feb 21, 2019 07:05 PM IST | Updated on: Feb 21, 2019 07:05 PM IST

ہریانہ میں خواتین کے تئیں گھنونے جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ پلول کی ایک کالونی کا ہے ، جہاں کولڈ ڈرنک میں نشیلی اشیا ملا کر ایک جی بی ٹی طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہی نہیں ملزم نے طالبہ کی فحش ویڈیو بناکر ویڈیو کو یوٹیوب پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زبردستی اس سے مندر میں فرضی شادی بھی کرلی ۔

خاتون تھانہ انچارج کے مطابق 22 سالہ متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے کہ سال 2013-14 میں وہ ریواڑی ضلع کے ایک کالج میں جے بی ٹی کی تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ اسی کالج میں ریواڑی کے گاوں شاہ پور بھانول کا رہنے والا لڑکا بھی پڑھائی کررہا تھا ۔ ملزم متاثرہ لڑکی کو بار بار کالج میں پریشان کرتا تھا ، جس کی شکایت متاثرہ نے کالج انتظامیہ سے بھی کی تھی ۔

نشیلی اشیا پلا کر طالبہ کی آبروریزی کرکے بنائی فحش ویڈیو ، پھر دھمکی دے کر کی فرضی شادی

علامتی تصویر

چوبیس جنوری 2015 کو طالبہ میتھ کا ری اپیئر امتحان کا پیپر دینے کیلئے کالج گئی تھی ۔ اسی دوران کالج کے باہر اس کی ملزم سے ملاقات ہوئی اوراپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس نے متاثرہ لڑکی کو کولڈ ڈرنک پلائی ۔ کولڈ ڈرنک پینے کے بعد متاثرہ لڑکی بیہوش ہوگئی اور جب ہوش میں آئی تو اس نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں پایا ۔ اسی دوران ملزم نے متاثرہ کو آبروریزی کا فحش ویڈیو دکھایا اور کسی کو بتانے پر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردینے کی دھمکی دی ۔

یہ بھی پڑھیں : ویلنٹائن ڈے پر نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر لے گیا سنسان جگہ ، پھر کی اجتماعی آبروریزی ، گرفتار

 

ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم نے متاثرہ لڑکی سے 9 دسمبر 2015 کو دہلی میں واقع ایک مندر میں زبردستی شادی کرلی اور اس کے بعد ملزم وقتا فوقتا اس کو اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا ۔ متاثرہ کا الزم ہے کہ ملزم نے کئی مرتبہ بندوق کی نوک پر بھی اس کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ نومبر 2018 کے بعد سے ملزم اور اس کے ماں باپ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگے ۔

یہ بھی پڑھیں : چاکلیٹ کیلئے کانسٹیبل کرتا تھا خاتون کو بلیک میل ، ہوٹل میں لے جاکر کی آبروریزی ، گرفتار

 

روپے دینے سے معذرت کرنے پر ملزم نے متاثرہ کی فحش ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ، جس کے بعد متاثرہ نے پریشان ہوکر اپنی آپ بیتی اہل خانہ کو سنائی ۔ اہل خانہ کی مدد سے معاملہ کی شکایت خاتون تھانہ پولیس میں کی گئی ۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل چیک اپ کرایا اور ملزم کے خلاف آبروریزی سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Loading...