Haryana Rape with minor volleyball player by coach in rewari– News18 Urdu

نا بالغ والی بال کھلاڑی نے کوچ پر لگائے الزام ، ہوٹلوں میں لے جا کر کرتا تھا ریپ

ریواڑی کے ایک گاؤں کی رہنے والی نا بالغ والی بال کھلاڑی نے اپنے ہی کوچ پرعصمت دری کرنے جیسے سنگین الزام لگائے ہیں۔

Jul 25, 2018 01:57 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 12:11 PM IST

ریواڑی کے ایک گاؤں کی رہنے والی نا بالغ والی  بال کھلاڑی نے اپنے ہی کوچ پرعصمت دری کرنے جیسے سنگین الزام لگائے ہیں۔ اپنی تحریری شکایت میں متاثرہ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ  کو بتایا کہ اس کا کوچ اسے روہتک، سونی پت ،گروگرام سمیت کئی مقامات پر ہوٹلوں میں لے جا کر اس کی ڈھائی سالوں سے عصمت دری کر رہا تھا۔

متاثرہ کو ملزم کوچ نے کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اب متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسواور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے  جانچ شروع کر دی ہے لیکن ابھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

نا بالغ والی بال کھلاڑی نے کوچ پر لگائے الزام ، ہوٹلوں میں لے جا کر کرتا تھا ریپ

پولیس کو شکایت دینے پہنچی متاثرہ

Loading...

متاثرہ نے بتایا کہ کوچ نے گزشتہ ماہ پھر کہیں باہر مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے کہا۔ لیکن کھلاڑی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس کوچ کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا۔ایک باصلاحیت کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ان کے کنبے کو اس سے بہت امیدیں  تھیں۔ لیکن کھیل سے منھ موڑ لینے کی بات پر انہیں شک ہوا۔ اس کے بعد پوچھ گچھ کرنے پر اس نے ساری بات اپنی ماں کو بتائی۔

متاثرہ نے بتایا کہ کوچ نے اس بات کا ذکر کرنے پر اسے اور اس کے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ شکایت میں اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اب کوچ انہیں بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

Loading...