himachal pradesh shimla sex racket blast 6 girls caught 2 arrested بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، ایک غیر ملکی سمیت 6 لڑکیاں پکڑی گئیں ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد – News18 Urdu

بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، ایک غیر ملکی سمیت 6 لڑکیاں پکڑی گئیں ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

پکڑی گئی لڑکیوںکے پاس سے کافی قابل اعتراض اشیا برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون تھائی لینڈ کی بتائی جارہی ہیں۔ تین لڑکیاں شمال مشرق اور دو لڑکیاں دہلی کی بتائی جارہی ہیں۔ غیر ملکی خاتون کے پاس سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

Nov 18, 2018 12:46 PM IST | Updated on: Nov 18, 2018 12:46 PM IST

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے ایک مساج پارلر آشیرواد میں بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ شملہ کے مال روڈ سے متصل آشیرواد سپا میں ایک غیر ملکی خاتون سمیت چھ لڑکیاں پکڑی گئی ہیں۔ شملہ کے ڈی ایس پی دنیش شرما کو اس پورے ریکٹ کی جانکاری تھی اور انہوں نے انتہائی چالاکی کے ساتھ ٹیم ورک کرکے ان لڑکیوں کو گرفتار کیا۔

ڈی ایس پی دنیش شرما نے اپنی ٹیم کے ساتھ گزشتہ ہفتہ کو جال بچھایا اور ایک شخص کو گراہک بناکر بھیجا ۔ گراہک کے پاس ایک الیکٹرونک ڈیوائس تھی ، جس میں ساری آوازیں ریکارڈ ہورہی تھیں اور کنٹرول روم میں بیٹھے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم پوری بات چیت سن رہی تھی ۔ یہ کھیل جسم فروشی ہے ، اس بات کو پتہ چلتے ہی اے ڈی ایم لا اینڈ آرڈر کو ساتھ لے کر مساج پارلر پر چھاپہ ماری کی ۔

بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، ایک غیر ملکی سمیت 6 لڑکیاں پکڑی گئیں ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

علامتی تصویر

پکڑی گئی لڑکیوںکے پاس سے کافی قابل اعتراض اشیا برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون تھائی لینڈ کی بتائی جارہی ہیں۔ تین لڑکیاں شمال مشرق اور دو لڑکیاں دہلی کی بتائی جارہی ہیں۔ غیر ملکی خاتون کے پاس سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پارلر کے مالک کے بارے میں فی الحال تفتیش کی جارہی ہے اور پولیس اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر اس کھیل میں اور کون کون لوگ شامل ہیں۔ اس معاملہ میں منیجر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیکل کرواکر لڑکیوں کو کر ناری نکیتن بھیج دیا جائے گا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

 

Loading...