husband raped with minor girl from wifes help in dungarpur court sentences to life imprisonment of couple snm بیوی کی مدد سے شوہر کرتا تھانابالغ کا ریپ، کورٹ نے جوڑے کو سنائی عمر قید کی سزا– News18 Urdu

بیوی کی مدد سے شوہر کرتا تھانابالغ کا ریپ، کورٹ نے جوڑے کو سنائی عمر قید کی سزا

ڈونگر پور کی پاکسو اکورٹ نے پونے دو سال پرانے ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور ریپ کے معاملے میں شوہر اور بیوی کو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Jun 22, 2019 07:44 AM IST | Updated on: Jun 22, 2019 07:44 AM IST

ڈونگر پور کی پاکسو اکورٹ نے پونے دو سال پرانے ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور ریپ کے معاملے میں شوہر اور بیوی کو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جوڑے پر 15۔15 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر بھوشن پانڈیا نے بتایا کہ معاملہ دووڑا تھانہ علاقے سے جڑا ہو اہے۔ وہاں 15 اگست 2017 کو پنالی کے رہنے والا کانتی لال اور اس کی بیوی سروج بہلا۔پھسلا کر ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے لے گئے تھے۔ کانتی لال اپنی بیوی سروج کی مدد سے نابالغ کا ریپ  کرتا رہا۔ بعد میں متاثرہ ایک دن کسی طرح جان بچاکر وہاں سے نکل کر گھر پنچی۔ متاثرہ نے اہل خانہ کو آپ بیتی سنائی۔ اس کے بعد اس نے دووڑا تھانے میں ملزموں کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔۔۔.

بیوی کی مدد سے شوہر کرتا تھانابالغ کا ریپ، کورٹ نے جوڑے کو سنائی عمر قید کی سزا

Loading...

اس پر پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کانتی لال اور سروج کو گرفتار کرلیا۔ بعد  میں جانچ کرکے دونوں کے خلاف کورٹ میں چالان پیش کردیا۔ پوسکو ایکٹ کورٹ کے اسپیشل جج مہیندر کمار سنہل نے سماعت کے بعد شوہر۔بیوی دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور 15۔15 ہزار روپئے جرمانہ لگایا۔۔

Loading...