نشہ کی گولیاں سونگھا کر بی اے تھرڈ ائیر کی طالبہ کی کرتے تھے آبروریزی ، سہیلی بھی دیتی تھی ملزمین کا ساتھ

ہریانہ میں جیند کے بہادر گڑھ کی ایک طالبہ نے دو نوجوانوں اور اپنی سہیلی سے پریشان ہوکر موت کو گلے لگالیا ۔

Aug 24, 2018 03:57 PM IST | Updated on: Aug 24, 2018 03:57 PM IST
نشہ کی گولیاں سونگھا کر بی اے تھرڈ ائیر کی طالبہ کی کرتے تھے آبروریزی ، سہیلی بھی دیتی تھی ملزمین کا ساتھ

علامتی تصویر

ہریانہ میں جیند کے بہادر گڑھ کی ایک طالبہ نے دو نوجوانوں اور اپنی سہیلی سے پریشان ہوکر موت کو گلے لگالیا ۔ طالبہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی لکھا ہے ، جس میں اس نے ان تینوں کو اپنی موت کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ ان لوگوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔ خودکشی نوٹ کے مطابق لڑکی کے کالج کے دو لڑکے  نشے کی گولیاں سونگھا کر اس کی آبروریزی کرتے تھے اور اس کام میں کالج کی ایک طالبہ بھی ان کا ساتھ دیتی تھی ۔

مہلوکہ لڑکی جیند کے راجکیہ کنیا مہا ودیالیہ میں بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی ۔  اس نے پریشان ہوکر زہر کھالیا ، جس کے بعد اس کو نزدیک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں سے سنگین حالت کے پیش نظر اس کو روہتک ریفر کردیا گیا ۔ تاہم روہتک پی جی آئی میں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا ۔

Loading...

پولیس نے لڑکی کی والد کی شکایت اور خودکشی نوٹ کی بنیاد پر تینوں ملزموں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ فی الحال تینوں ملزمین پولیس کی گرفت سے باہر بتائے جارہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی سبھی ملزمین ان کی گرفت میں ہوں گے ۔

Loading...