haryana judges wife and son shot dead in gurgram– News18 Urdu

دن دہاڑے ایڈیشنل سیشن جج کی بیوی ۔ بیٹے کو ان کی سکیورٹی میں تعینات سرکاری محافظ نےماری گولی

ولیس نے ملزم سرکاری گنر کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔ جج کی بیوی اور بیٹے پر حملہ تب ہوا جب وہ مارکیٹ میں خریداری کیلئے گھوم رہے تھے۔ دونوں کو نازک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Oct 13, 2018 11:23 PM IST | Updated on: Oct 13, 2018 11:41 PM IST

گرورگرام کے سیکٹر ۔ 49 میں بازار میں سنیچر کی دیر شام حملہ آوروں نے ایک ایڈیشنل جج کی اہلیہ اور بیٹے کو گولی مار دی۔ پولیس نے ملزم سرکاری گنر کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔ جج کی بیوی اور بیٹے پر حملہ تب ہوا جب وہ مارکیٹ میں خریداری کیلئے گھوم رہے تھے۔ دونوں کو نازک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایڈیشنل جج کرشن کانت شرما کی اہلیہ رینو اور بیٹے دھرو ۔ 49 کی مارکیٹ کے پاس خریداری کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کی سکیورٹی میں تعینات سرکاری محافظ  نے دونوں کو گولی مار دی۔ بعد میں محافظ صدر تھانے پہنچا اور وہاں بھی گولی چلاکر فرار ہو گیا۔ حالانکہ صدر تھانے میں ایس ایچ او نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

دن دہاڑے ایڈیشنل سیشن جج کی بیوی ۔ بیٹے کو ان کی سکیورٹی میں تعینات سرکاری محافظ نےماری گولی

موقع پر پہنچی پولیس

واقعے کی خبر ملتے ہی گروگرام  پولیس کے اعلی افسر حرکت میں آئے اور گنر مہیپال کو جلد گرفتار کر لیا گیا۔ اسپتال میں داخل جج کے بیٹے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ اہلیہ خطرے سے باہر ہے۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری محافظ مہیپال نے پوچھ گچھ میں نارمل بات نہیں کر رہا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ اور بیٹے اسے کافی وقت سے پریشان کر رہے تھے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں مذہب بدلنے کا بھی اینگل جڑ گیا ہے۔

Loading...

Loading...