madhya pradesh boys made porn video of girl in damoh and viral video four accused arrested عاشق جوڑے کے ساتھ شرپسند عناصر نے کی چھیڑ چھاڑ ، لڑکی کا اتروایا کپڑا ، فحش ویڈیو بناکر کیا وائرل– News18 Urdu

عاشق جوڑے کے ساتھ شرپسند عناصر نے کی چھیڑ چھاڑ ، لڑکی کا اتروایا کپڑا ، فحش ویڈیو بناکر کیا وائرل

کچھ غیر سماجی عناصر دونوں کو پکڑ کر جنگل میں لے گئے اور لڑکی کے کپڑے اترواکر اس کا فحش ویڈیو بنایا ۔ اس دوران غیر سماجی عناصر نے دونوں کی پٹائی بھی کی اور فحش ویڈیو کو بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔

Jan 10, 2019 04:29 PM IST | Updated on: Jan 10, 2019 04:29 PM IST

مدھیہ پردیش کے دموہ میں عاشق جوڑے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو ایک عاشق جوڑا گھوم رہا تھا ۔ کچھ غیر سماجی عناصر دونوں کو پکڑ کر جنگل میں لے گئے اور لڑکی کے کپڑے اترواکر اس کا فحش ویڈیو بنایا ۔ اس دوران غیر سماجی عناصر نے دونوں کی پٹائی بھی کی اور فحش ویڈیو کو بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔

معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس پی وویک اگروال نے بتایا کہ چار ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ واقعہ کو لے کر عوام کے درمیان غصہ ہے ۔ بدھ کی شام کثیر تعداد میں لوگ ایس پی دفتر پہنچے ۔ ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف سماجی تنظیمیں بھی ایس پی دفتر پہنچیں ۔

عاشق جوڑے کے ساتھ شرپسند عناصر نے کی چھیڑ چھاڑ ، لڑکی کا اتروایا کپڑا ، فحش ویڈیو بناکر کیا وائرل

علامتی تصویر

Loading...

کانگریس کے ضلع صدر سنجے ٹنڈن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سماج پر برا اثر پڑتا ہے ۔ پولیس اس معاملہ میں کارروائی کررہی ہے ۔ جلد ہی فرار ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

وہیں اس واقعہ کو لے کر سماجی کارکن سیما جاٹ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ پولیس کو سخت کارروائی کے ذریعہ پیغام دینا چاہئے کہ مستقبل میں اس طرح کی گھنونی حرکت کرنے سے پہلے مجرمین سو مرتبہ سوچیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شرمناک: یہاں بھی چلا آن لائن سیکس ریکیٹ کا دھندہ ، اس طرح ہوتا ہے کام، اڑ جائیں گے ہوش

 

Loading...