Minor daugter Raped by father arrested in Himachal Pradesh– News18 Urdu

باپ نے کی اپنی ہی 13 سال کی بیٹی کی آ بروریزی ، ملزم والد گرفتار

بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے اپنی پہلی بیوی کی 13 سالہ بیٹی کی آبرو ریزی کی۔ اس دوران اس کی دوسری اہلیہ گھر پر نہیں تھی۔

Aug 24, 2018 02:01 PM IST | Updated on: Aug 24, 2018 02:05 PM IST

دیو بھومی ہماچل سے مسلسل شرم سار کرنے کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ ایک والد پر اپنی 13 سال کی نا بالغ  کی عصمت دری کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مواملہ کانگڑا ضلع کے اپمنڈل نورپور کا ہے۔ جانکاری کے مطابق  واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے۔ ڈر کی وجہ سے نابالغ نے اس بارے میںکسی کو نہیں بتایا کیونکہ والد نے اسے اس بارے میں بتانے پر گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ نابالغ نےقانونی کارروائی کے دوران پنچایت میں جج کو اس بارے میں جانکاری دی۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے اپنی پہلی بیوی کی بیٹی کی آبرو ریزی  کی۔ اس دوران اس کی دوسری اہلیہ گھر پر نہیں تھی۔ جج نیہا دہیا نے فورا پولیس میں شکایت درج کرنے کے احکام دئے ہیں۔

باپ نے کی اپنی ہی 13 سال کی بیٹی کی آ بروریزی ، ملزم والد گرفتار

علامتی تصویر

Loading...

پولیس نے 376، 506 کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو پیر کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Loading...